اورنج لائن میٹرو ٹرین کا کرایہ  10 روپے تک بڑھانے کی تیاری

  اورنج لائن میٹرو ٹرین کا کرایہ  10 روپے تک بڑھانے کی تیاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (ا ین این آئی) صوبائی دارالحکومت لاہور میں چلنے والی اورنج لائن میٹرو ٹرین کا کرایہ بڑھانے کی تیاری شروع کر دی گئی تفصیلات کے مطابق نگران پنجاب حکومت کے دور اقتدار میں سستی سواری مزید مہنگی کرنے کی حکمت عملی بنا لی گئی اورنج ٹرین کا کرایہ پھر سے بڑھانے کی تیاریاں شروع کر دی گئیں ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے کرایہ بڑھانے کیلئے پنجاب حکومت کو استدعا کر دی اورنج ٹرین کے کرایہ سلیب میں پانچ سے دس روپے اضافے کی منظوری لی جائیگی اورنج ٹرین کا کرایہ اس سے قبل 21نومبر 2022ء کو بھی بڑھایا گیا تھا ایک سال دو ماہ بعد دوبارہ کرایہ بڑھانے کی استدعا کر دی گئی بجلی کے نرخ بڑھنے کی وجہ سے اورنج ٹرین کرائے میں اضافے کا پلان بنایا گیا اورنج ٹرین کا کم سے کم کرایہ 20روپے سے بڑھا کر 30روپے تک کرنے کی سفارش کی گئی اورنج ٹرین پورے ٹریک کا آخری سٹاپ تک کرایہ 40روپے سے بڑھا کر 50روپے کرنے کی سفارش کی گئی ماضی میں اورنج ٹرین کے فعال ہونے کے 2سال 24دن بعد نیا کرایہ نامہ نافذ کیا گیاعلی ٹاؤن سے ڈیرہ گجراں تک اورنج ٹرین کا موجودہ کرایہ 40روپے ہے تاہم اب اورنج ٹرین کے نئے کرائے نامے میں پانچ مختلف سٹیج کی سفارش کی گئی میٹرو اورنج لائن ٹرین کا 0سے 4کلومیٹر تک کرایہ 20روپے سے بڑھا کر تیس روپے کرنے کی سفارش، اورنج ٹرین کا 5سے 8کلومیٹر تک کا کرایہ 25روپے سے بڑھا کر 35روپے کرنے کی سفارش، ٹرین کا 9سے 12کلومیٹر تک کرایہ 30روپے سے بڑھا کر 40روپے کرنے کی استدعا، ٹرین کا 13سے 16کلومیٹر تک کرایہ 35روپے سے 45روپے کرنے کی استدعا، ٹرین کا 16سے 27کلومیٹر آخری سٹاپ تک کا کرایہ 40روپے سے بڑھا کر 50روپے کرنے کی سفارش کی گئی پنجاب کابینہ کی منظوری کے بعد اورنج ٹرین کا نیا کرایہ نامہ نافذ العمل کیا جائیگا۔

اورنج لائن ٹرین 

مزید :

صفحہ آخر -