نجی میڈیکل کالجوں کی داخلہ پالیسی پر عملدرآمد روکنے کی استدعا مسترد 

نجی میڈیکل کالجوں کی داخلہ پالیسی پر عملدرآمد روکنے کی استدعا مسترد 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  

   لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ  کے جسٹس سردار سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سینٹرل انڈیکشن کی داخلہ پالیسی کیخلاف پرائیویٹ میڈیکل کالجوں کی داخلہ پالیسی پر عملدرآمد روکنے کی استدعا مسترد کردی،عدالت نے پی ایم ڈی سی، یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کو نوٹس جاری کرتے ہوئے تحریری جواب طلب کرلیا،درخواست گزار صباء جاویدنے انٹرا کورٹ اپیل میں موقف اپنایا کہ ہرسال  تعلیم سال شروع ہونے پر داخلہ پالیسی بنائی جاتی ہے، پی ایم ڈی سی نے میڈیکل سٹوڈنٹس کے داخلوں بارے پالیسی بنا رکھی ہے،یو ایچ ایس نے اختیار نہ ہونے کے باوجود داخلہ پالیسی کے رولز بنائے، استدعا ہے کہ عدالت میڈیکل کالجز میں داخلے کی پالیسی کالعدم قرار دے۔

استدعا مسترد

مزید :

صفحہ آخر -