ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں مسلم لیگ ن کے امیدوار فائنل
ملتان(سٹی رپورٹر)مسلم لیگ ن نے ضلع ملتان کے 4 قومی اور 8 صوبائی حلقوں پر امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے۔ ملتان(بقیہ نمبر36صفحہ6پر)
کی نشست پر سکندر بوسن کے ساتھ مسلم لیگ نون نے الائنس کر لیا ہے۔ جبکہ ملتان کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 149 پر تاحال کسی امیدوار کا اعلان نہیں کیا۔ مسلم لیگ ن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 150 پر بھی کسی امیدوار کا اعلان نہیں کیا جبکہ صوبائی اسمبلی کے حلقوں پی پی 216، 217 اور پی پی 224 پر بھی ٹکٹوں کے معاملہ کو التوا میں رکھا ھوا ھے۔ پارٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ ملتان کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 149 میں پاکستان استحکام پارٹی کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے معاملے کو التوا میں رکھا گیا ہے۔ جبکہ حلقہ این اے 150 میں پی ٹی ائی کی جانب سے امیدوار کے حتمی اعلان نہ ہونے تک معاملے کو موخر رکھا گیا ہے۔ تفصیل کے مطابق مسلم لیگ ن نے گزشتہ روز ملتان کے چار قومی حلقوں میں اپنے امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے۔ اب یہ امیدوار اپنے جاری شدہ ٹکٹ الیکشن کمیشن افس میں جمع کرائیں گے۔ جہاں سے 13 جنوری کو وہ پارٹی نشان حاصل کر سکیں گے۔ ملتان کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 148 سے ملک احمد حسین ڈیہڑ، ملتان کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 151 سے ملک عبدالغفارڈوگر، ملتان کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 152 سے سید جاوید علی شاہ اور ملتان کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 153 سے رانا قاسم نون کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیے گئے ہیں۔ اسی طرح ملتان کی صوبائی اسمبلی کی اٹھ نشستوں پر امیدواروں کو ٹکٹ جاری کیے گئے ہیں ان میں ملتان کے صوبائی حلقہ پی پی 213 سے سکندر بوسن کے بھائی ملک شوکت بوسن، پی پی 214 سے میاں شہزاد مقبول بھٹہ، پی پی 215 سے شاھد محمود خان، پی پی 216 اور پی پی 217 میں معاملات کو التوا میں ڈالا گیا ھے۔ پی پی 218 سے سلمان نعیم، پی پی 219 سے ڈاکٹر اختر ملک، پی پی 220 سے رائے منصب علی، پی پی 221 سے میاں طارق عبداللہ، پی پی 222 سے رانا اعجاز نون، پی پی 223 سے مہدی عباس خان لنگاہ، کو ٹکٹ جاری کیا گیا ھے۔ پی پی 224 سے بھی ٹکٹ کے اجرا کو التوا میں رکھا گیا ھے۔پاکستان مسلم لیگ ن نے ملتان میں پارٹی ٹکٹس کا اعلان کردیا۔این اے 148 سے ملک احمد حسین ڈیہڑ،پی پی 213 ملک شوکت حیات بوسن۔پی پی 214 میاں شہزاد مقبول بھٹہ۔149 ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے پینڈنگ۔ پی پی 215 شاہد محمود خان۔ پی پی 216 پینڈنگ۔این اے 150 پینڈنگ پی پی 217 پینڈنگ۔ پی پی 218 شیخ سلمان نعیم۔این اے 151 سے ملک حاجی عبدالغفار ڈوگر پی پی 219 ڈاکٹر ملک اختر ملک۔ پی پی 220 رائے منصب علی خان این اے 152 سے جاوید علی شاہ۔ پی پی 221 میاں طارق عبداللہ۔پی پی 222 رانا اعجاز نون۔ این اے 153 سے رانا قاسم نون۔پی پی 223 مہدی عباس خان لنگا۔ پی پی 224 کا ٹکٹ پینڈنگ ہے۔
شجاع آباد،وہاڑی،ڈیرہ غازیخان،رحیم یارخان، بہاولپور،لیاقت پور، مظفرگڑھ (ڈسٹرکٹ بیورو، نامہ نگار، بیورو رپورٹ(بقیہ نمبر48صفحہ6پر)
، نمائندہ خصوصی) سابق چیئرمین مرکزی الیکشن سیل مسلم لیگ (ن) سینیٹراسحق ڈار کے نوٹیفکیشن میں این اے 175 مظفرگڑھ، رنگ پور سے حماد نواز خان ٹیپو، این اے 176 مظفرگڑھ، خان گڑھ سے سید باسط سلطان شاہ بخاری، این اے 177 مظفرگڑھ، جتوئی سے سیدہ شہر بانو بخآری ، این اے 178 مظفرگڑھ، علی پور سے عامر طلال خان گوپانگ، این اے 179 کوٹ ادو سے ملک قاسم ہنجرا اور این اے 180 سے ملک عبد الخالق کھر کو ٹکٹ جاری کردیئے گئے ہیں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی پارلیمانی بورڈ نے تحصیل لیاقت پور میں قومی اور صوبائی اسمبلی کے امیدواران کو ٹکٹ جاری کرنے کا حتمی اعلان کر دیا سینیٹر اسحاق ڈار کے دستخطوں سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق این اے 169 سے سابق رکن قومی اسمبلی مخدوم سید مبین احمد، بی پی 255 سے سابق رکن صوبائی اسمبلی مخدوم سید مسعود عالم شاہ، پی پی 256 سے سابق رکن قومی اسمبلی خواجہ غلام رسول قطب فرید کوریجہ اور پی پی 257 سے سابق رکن صوبائی اسمبلی چوہدری محمود احمد ن لیگ کے ٹکٹ ہولڈر ہوں گے چاروں امیدواران پہلے ہی اپنی انتخابی مہم شروع کر چکے ہیں۔چیر مین سنٹرل الیکشن سیل پی ایم ایل این سینیٹرمحمد اسحق ڈار نے اضلاع وہاڑی اور لودھراں کی ٹکٹیں جاری کردیں۔ تہمینہ دولتانہ، عبدالر حمن خان کانجو، نعیم بھابھہ کی ٹکٹیں کنفرم۔تفصیل کے مطابق نو ٹیفیکیشن سنٹرل الیکشن سیل جنرل الیکشن 2024 کے مطابق این اے 154 سے عبدالرحمن خان کانجو،این اے 155 سے صدیق بلوچ،این اے 156 سے چوہدری نذیر احمد این اے 157 سے ساجد مہدی این اے 158 سے تہمینہ دولتانہ،این اے 159سعید احمد منیس،پی پی 226 ملک شاہ محمد جوئیہ،پی پی 227 عمیر بلو چ،پی پی 228سید محمد رفیع الدین بخاری پی پی 229 چوہدری محمد یوسف کسیلیہ پی پی 230 میاں عرفان عقیل دولتانہ پی پی 231سردار خالد محمود ڈوگر ،پی پی 232 سے ملک نو شیر خان لنگڑیال پی پی 233 میاں محمد ثاقب خورشید پی پی 234 محمد نعیم اختر خان پی پی 235 میاں خالق نواز پی پی 236 سے آصف سعید کو پی ایم ایل این کے چیرمین کی ہدایت پر ٹکٹیں جاری کردی گئیں۔ان میں وہاڑی کے حوالے سے این اے 158 میں تہمینہ دولتانہ پی پی 234 سے محمد نعیم اختر بھابھہ کی ٹکٹوں بارے تمام چہ مہ گو ئیاں دور ہو گئیں جو رابطہ مہم جاری رکھے ہوئے ہیں۔تاہم پی پی 2 23 میں بلال اکبر بھٹی کی بجائے پیپلز پارٹی چھوڑ کر مسلم۔لیگ ن میں آنے والے ملک نوشیر لنگڑیال کو ٹکٹ دی گئی ہے سابق ایم۔پی اے مسلم لیگ ن. بلال اکبر بھٹی نے اعلان کر رکھا تھا کہ اگر ایسا ہوا تو وہ این اے 157 سے ساجد مہدی کے مد مقابل آزاد امیدوار کے طور پر الیکشن لڑیں گے کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ انہیں ٹکٹ نہ ملنے کی وجہ ساجد مہدی اور ملک نوشیر خان لنگڑ یال کی سیاسی قربت ہے۔اسی طرح پی پی 235 میلسی میں 2018 کے امیدوار اظہرخان یوسف زئی سابق ایم این اے کی بجائے میاں خالق نواز کو ٹکٹ دی گئی ہے۔وہ پہلے پیپلز پارٹی پارلیمینٹیرین کے ایم این اے رہے اور پھر سعید احمد خان منیس کے ہمراہ 2018 کے الیکشن میں ایم پی اے کے امیدوار بنے اب آزاد حیثیت سے یا متوقع طور پر پی ٹی آئی کی ٹکٹ کی کوشش میں ہیں جو تاوقت تحریر مہر ظفر اقبال احمد ایڈوکیٹ خود کو ملنے کا دعوی کر رہے ہیں اسی طرح لودھراں سے آئی پی پی سے ایڈ جسٹمنٹ سے جہانگیر ترین کو این اے 154 کی ٹکٹ دیے جانے کی بات افواہ ثابت ہوئی اور عبدالرحمن خان کانجو بدستور مسلم لیگ ن کے 2024 کے الیکشن میں امیدوار بن گئے۔مسلم لیگ ن نے بہاولپورڈویژن کیلئے اپنے ایم این اے کے امیدواروں کااعلان کردیا این اے 168 سے ملک اقبال چنڑ‘ 164 سے میاں ریاض حسین پیرزادہ‘این اے 166 سے مخدوم سمیع الحسن گیلانی‘این اے 167 سے عثمان عباسی‘ن لیگ کے امیدوارہونگے۔ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن سیکریٹریٹ سے جاری اعلان کے مطابق مسلم لیگ ن بہاولپورڈویژن سے ایم این اے کے امیدواروں کااعلان کردیاگیا جس کے مطابق این اے 160 محمدعبدالغفاروٹو‘ این اے 161 سے عالم دادلالیکا‘این اے 162 چوہدری احسان الحق باجوہ‘ این اے 163 سے نورالحسن تنویرچوہدری‘این اے 164 سے میاں ریاض حسین پیرزادہ‘ این اے 166 سے مخدوم سیدسمیع الحسن گیلانی‘ این اے 167 سے سے محمدعثمان اویسی‘این اے 168 سے محمداقبال چنڑ‘ این اے 169 سے سیدمبین احمد‘این اے 170 سے شیخ فیاض الدین‘ این اے 172 سے میاں امتیازاحمد‘این اے 173 سے عزیرطارق‘ این اے 174 سے محمداظہرخان لغاری کومسلم لیگ ن نے ٹکٹ جاری کرنے کافیصلہ کیا۔مسلم لیگ ن بہاولپورڈویژن کیلئے اپنے ایم پی ایزکے امیدواروں کااعلان کردیا پی پی 253 سے ملک ظہیراقبال چنڑ‘ پی پی 254 سے ڈاکٹرمحمدراناطارق‘کوٹکٹ دینے کافیصلہ کیا مسلم لیگ ن سیکریٹریٹ کی جانب سے جاری لسٹ کے مطابق بہاولپورڈویژن میں مسلم لیگ ن نے اپنے ایم پی ایز کے امیدواروں کااعلان کردیا جس کے مطابق پی پی 237 سے فداحسین‘ پی پی 238 سے سیدنذرمحمدشاہ‘ پی پی 239 سے ممتازاحمدمہاروی‘پی پی 240 سے راناعبدالروف‘ پی پی 241 چوہدری مظہراقبال‘ پی پی 243 زاہداکرم‘پی پی 245 سے محمدکاظم پیرزادہ‘ پی پی 246 محمدافضل گل‘ پی پی 247 سے چوہدری خالد محمودججہ‘پی پی 248 سے سعدمسعود‘ پی پی 249 سے عدنان فرید‘پی پی 251 سے ملک خالدوارن‘ پی پی 252 سے شعیب اویسی‘پی پی 253 ملک ظہیراقبال چنڑ‘ پی پی 254 ڈاکٹرمحمدراناطارق‘ پی پی 255 سے مخدوم سیدمسعودعالم‘ پی پی 256 سے خواجہ غلام رسول کوریجہ‘ پی پی 257 سے محموداحمد‘ پی پی 258 محمدارشدجاوید‘پی پی 259 سے سیدگل حسن شاہ بخاری‘ پی پی 260 سے سردارمحمدنوازخان‘پی پی 261 سے مخدوم معین الدین علی‘پی پی 262 سے محمدعمرجعفر‘ پی پی 263 سے چوہدری محمودالحسن‘پی پی 264 زوہیرطارق‘ پی پی 267 رئیس ابراہیم‘پی پی 265 چوہدری محمدشفیق انور‘ پی پی 266 سے محمدارشدخان لغاری کوٹکٹ دینے کافیصلہ کیا ہے۔جمعیت علمائے اسلام نے 8فروری کو ہونے والے انتخابات کے لئے ضلع رحیم یار خان میں 12 امیدواران قومی وصوبائی اسمبلی کو ٹکٹ جاری کر دیئے جامعہ مخزن العلوم میں ہونے والے ضلعی اجلاس میں جمعیت علمائے اسلام کے ضلعی امیر مولانا خلیل الرحمن درخواستی اور ضلعی جنرل سیکرٹری قاری ظفر اقبال شریف نے حلقہ پی پی 255 سے قاری خلیل الرحمن،حلقہ پی پی 256 سید خالد محمود بخاری،حلقہ پی پی257رانا محمد اشتیاق نقشبندی،حلقہ پی پی258 مولانا ضیا الرحمن درخواستی،حلقہ پی پی 259 مولانا ضیا الرحمن درخواستی حلقہ پی پی 260 مولانا زاہد مسعود نعمانی،حلقہ پی پی 263 ساجدہ پروین،حلقہ پی پی 264 مولانا یوسف سومرو،حلقہ پی پی 266 حافظ سعید مصطفی چدھڑ،خواتین کی سپیشل سیٹ پر ساجدہ پروین جبکہ این اے169 مولانا اصغر علی ناصر اور حلقہ این اے173مولانا زکریا مدنی کو ٹکٹ جاری کر دیئے۔ اس موقع پر جے یوآئی کے ضلعی جنرل سیکرٹری قاری ظفر اقبال شریف نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام انتخابی میدان خالی نہیں چھوڑے گی۔ ضلع رحیم یار خان میں کتاب کے انتخابی نشان پر 12 امیدواران انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں جن کے لئے انتخابی مہم شروع کر دی گئی ہے اور آئندہ جمعیت علمائے اسلام کا انتخابات میں ایک اہم کردار ہو گا اور ملک کا سیاسی نقشہ جمعیت علمائے اسلام کے بغیر مکمل نہیں ہو گا۔ لیگ ن نے ضلع ڈیرہ غازی خان کے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے الیکشن لڑنے کے لیے امیدواران کو ٹکٹس جاری کر دئیے،قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 183 سردار امجد فاروق کھوسہ 184 سردار عبدالقادر خان کھوسہ 186سردار اویس لغاری کو ٹکٹ جاری کر دیا گیا جبکہ این اے 185 پر آخری اطلاعات تک کسی امیدوار کو ٹکٹ جاری نہیں کیا گیا چیئرمین سینٹرل الیکشن سیل پاکستان مسلم لیگ ن سینیٹر اسحاق ڈار کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت نے ضلع ڈیرہ غازیخان کے قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدوار کو ٹکٹ جاری کردیا حلقہ این اے 183 تونسہ شریف سردار امجد فاروق کھوسہ اور این اے 184 پر سردار عبدالقادر کھوسہ این اے 186 پر سردار اویس احمد خان لغاری کو ٹکٹ جاری کردیا جبکہ ڈیرہ غازی خان شہر کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 185 پر آخری اطلاعات تک کسی امیدوار کو ٹکٹ جاری نہیں کیا اسی طرح صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 291 سے سردار احمد خان لغاری کو ن لیگ کا ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔مسلم لیگ ن نے ضلع وہاڑی کے چاروں قومی اسمبلی اورآٹھوں صوبائی اسمبلی کے امیدوار کنفرم کردیئے۔تفصل کے مطابق چیئرمین مرکزی الیکشن سیل مسلم لیگ (ن) سینیٹراسحق ڈار کی طرف سے جاری شدہ نوٹیفکیشن کے مطابق این اے 156 وہاڑی 1 سے چوہدری نذیر احمد آرائیں، این اے 157 وہاڑی 2 سے سید ساجد سلیم مہدی، این اے 158 وہاڑی 3 سے سابق وفاقی وزیربیگم تہمینہ دولتانہ، این اے 157 وہاڑی 4 سے سابق اسپیکر پنجاب اسمبلی سعید احمد خان منیس،صوبائی اسمبلی کے حلقوں پی پی 229 وہاڑی 1 سے چوہدری یوسف کسیلیہ، پی پی 231 وہاڑی 2 سے سردار خالد محمود ڈوگر،پی پی 230 وہاڑی3 سے عرفان عقیل دولتانہ، پی پی 232 وہاڑی 4سے ملک نوشیر لنگڑیال،پی پی 233 وہاڑی 5 سے میاں ثاقب خورشید اور پی پی 234 وہاڑی 6 سے نعیم اختر بھابھہ،پی پی 235 وہاڑی 7 سے میاں خالق نواز آرائیں اور پی پی 236 وہاڑی 8 سے آصف سعید منیس کو ٹکٹ جاری کردیئے گئے ہیں۔عام انتخابات مسلم لیگ نے حلقہ این اے 152میں سید جاوید علی شاہ. صوبائی حلقہ 222سے رانا اعجاز احمد نون. پی پی 221 سے رانا طاہر شبیر آٹ گزشتہ انتخابات میں تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے منتخب ہونے والے میں طارق عبداللہ کو مسلم لیگ کا ٹکٹ فائنل پی پی 220 سے رائے منصب. پی پی 219 سے ڈاکٹر اختر ملک کو ٹکٹ فائنل اسی طرح حلقہ این اے 153جلالپور پیروالا میں مسلم لیگ کے رانا قاسم نون فائنل دیوان گروپ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گیا مہدی عباس پی پی 223 سے مسلم لیگ سے فائنل گزشتہ عام انتخابات میں مسلم لیگ کیپلیٹ فارم سے الیکشن لڑنے والے دیوان عباس بخاری نغمہ مشتاق لانگ مدمقابل مسلم لیگ نے یہ صوبائی حلقہ 224 میں کسی امیدوار کو ٹکٹ جاری نہیں کیا اس حلقہ کو اوپن چھوڑ دیا گیا ہے جلالپور پیروالا کے قومی حلقہ 153میں مسلم لیگ کے راناقاسم نون. دیوان عاشق بخاری آزاد. قاسم خان لنگاہ آزاد امیدوار میں مقابلہ متوقع ہے این اے 152اور 153جلالپور پیروالا میں مسلم لیگ کی ٹکٹیں لینے والے امیدواروں میں سیاسی چپقلش جاری ہے ان دونوں قومی حلقوں میں مسلم لیگ کے امیدواروں کے مابین سیاسی اختلافات کی وجہ سے ایک دوسرے سے مخلص نہیں ہیں جبکہ قومی حلقہ 153جلالپور پیروالا سے قاسم خان لنگاہ آزاد امیدوار جبکہ ان کے صوبائی پینل پی پی 223سے شازیہ عباس کھاکھی. پی پی 224سے ملک اکرم کنہوں جبکہ مسلم لیگ قاسم نون صوبائی پینل سے مہدی عباس لنگاہ ایک دوسرے کے سخت سیاسی حریف ہیں جن کی ہمدردیاں دیوان عاشق بخاری کے ساتھ ہیں اور پی پی 224 سے محمودمسوان امیدوار تھے جبکہ اس صوبائی حلقہ224کو مسلم لیگ نے کسی امیدوار کو ٹکٹ جاری نہیں کیا اس کو اوپن چھوڑ دیا گیا یے اسی قومی حلقہ کے. دیوان عاشق بخاری آزاد امیدوار کا دعوی ہے کہ مسلم لیگی امیدوار مہدی عباس لنگاہ پی پی 223سے ہم ایک دوسرے کی حمایت کریں گے جبکہ پی پی 224سے دیوان عباس بخاری امیدوار ہیں ایسی ہی صورتحال شجاع آباد کے قومی حلقہ 152 میں ہے جہاں پر مسلم لیگ کے سیدجاوید علی شاہ.اور پی پی 222سے رانا اعجاز احمد نون. اور سیدمجاہد علی شاہ بھی آزاد امیدوار سامنے ہیں اسی قومی حلقہ پیپلزپارٹی سے سید عبدالقادر گیلانی. صوبائی ونگ پی پی 222سے رانا سہیل احمد نون بھی متحرک اس سلسلہ میں سہیل نون کی مشاورتی کارنر میٹنگ پی پی 221سے کامران عبداللہ مڑل. تحریک انصاف کے ابراہیم خان. پی پی 222سے میاں ایاز بدلہ. پی پی 221 سے عمران شوکت امیدوار میدان میں ہیں۔