ملتان میں کاروبار سہولت سنٹر کیلئے عملی اقدامات کا آغاز

ملتان میں کاروبار سہولت سنٹر کیلئے عملی اقدامات کا آغاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  

ملتان (نیوز رپورٹر، خصوصی رپورٹر)حکومت پنجاب کا سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے انقلابی اقدام،کاروبار سہولت سنٹر کے ملتان میں قیام کے لئے عملی اقدامات کا آغاز کردیا گیا۔اس سلسلے میں کمشنر ملتان ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے بزنس فیسیلٹیشن سنٹر کی زیر اپ گریڈ سائٹ کا دورہ اور جلد تکمیل کے احکامات دیے۔انہوں نے کہا کہ کاروباری افراد کے دیرینہ (بقیہ نمبر37صفحہ6پر)

مسائل کے حل کیلئے ایک چھت تلے تمام سہولیات فراہم کی جائینگی۔پنجاب حکومت معاشی استحکام کو صوبے کی ترقی کا ضامن سمجھتی ہے۔ کاروباری سہولت سنٹر کا قیام سہل سرمایہ کاری کی جانب اہم قدم ہے۔بزنس فیسیلٹیشن سنٹر کے فعال ہونے سے کاروباری افراد کیلئے غیر ضروری ریگولیشنز کا خاتمہ ہوگا۔کاروبار سہولت سنٹر میں 18 صوباء،2 وفاقی محکموں کی106 سروسز ایک چھت تلے دستیاب ہونگی۔ ڈائیریکٹر ڈویلپمنٹ روبینہ کوثر کاروبار سہولت سنٹر ملتان کی فوکل پرسن ہیں۔بعدازاں کمشنر انجینئر عامر خٹک نے زیر تعمیر نشتر2 ہسپتال کا دورہ کیا اور کہا کہ منصوبہ تکمیل کے مراحل میں ہے، وزیراعلی پنجاب سید محسن نقوی جلد افتتاح کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر نشتر 2 پر ورک پراگرس بارے رپورٹ لی جائے گی۔حکومت پنجاب کی جانب سے منصوبے کیلئے تمام فنڈز مہیا کئے گئے۔کمشنر آفس کی جانب سے مکمل معاونت فراہم کی جارہی ہے۔منصوبے کی تکمیل سے جنوبی پنجاب کی عوام کو طبی سہولیات تک سہل رساء ممکن ہوپائے گی۔ نشتر انتظامیہ، آء ڈیپ، ڈویلپمنٹ حکام بھی  تھے کمشنر ملتان ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے آفس برانچز کی اپ گریڈیشن کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ دفاتر اور برانچوں کی ریکارڈ منیجمنٹ بہتر کی جائے۔یہ بات انہوں نے کمشنر آفس کے تفصیلی دورہ کے موقع پر کی۔انہوں نے کہا کہ اہکاروں اور شہریوں کو بیٹھنے کیلئے باعزت ماحول فراہمی ترجیح ہے۔محکمہ بلڈنگ کمشنر کمپلیکس کی اپ گریڈیشن کیلئے منصوبہ تیار کرے۔ناکارہ اور پرانے فرنیچر وسامان کی نیلامی کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن عبدالجبار نے تفصیلی بریفنگ دی جبکہ اسسٹنٹ کمشنر جنرل ساجد مہر،ڈپٹی ڈائیریکٹر انفارمیشن ارم سلیمی،اسسٹنٹ کمشنر ریونیو محمد ابراھیم کھر، متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے۔کمشنر ملتان ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے مصنوعی مہنگائی کی روک تھام کیلئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو الٹی میٹم دیدیا۔انہوں نے کہا کہ بڑے ہوٹلوں، فوڈ چینز، مارٹس کی بھرپور چیکنگ کی جائے۔ مشہور فوڈ چینز پر پانی کی بوتل ڈبل ریٹس پر فروخت کرنے کی شکایات موصول ہورہی ہیں۔ ہوٹلوں، مارٹ میں ناپ تول میں کمی، مہنگے داموں اشیائے خوردونوش فروخت کی جارہیں۔کمشنر عامر خٹک نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اتنی تعداد میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی موجودگی میں عوام کو ریلیف نا ملنا ناقابل قبول عمل ہے جس کیلئے سب جوابدہ ہیں۔عوام کی جیبیں کاٹنے والے گرانفروشوں کو حوالات کی سیر کرواء جائے۔ عامر خٹک نے وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی بجائے کوء نمائندہ انسپکشن کرتا نظر آیا تو ایکشن لوں گا۔