آر پی او ملتان نے نئے تعمیر شدہ بلاکس کا افتتاح کر دیا
ملتان(وقائع نگار)ریجنل پولیس آفیسر کیپٹن (ر)محمد سہیل چودھری نے نیو تعمیر شدہ بلاکس کا افتتاح کر دیا۔ اس (بقیہ نمبر47صفحہ6پر)
موقع پر ایس پی لیگل شعبان محمود، اے ڈی آ ئی جی منصور عالم، اسسٹنٹ ڈائریکٹر میاں عبدلرحیم لانگ، پرسنل سٹاف آ فیسر محمد یوسف بھٹی، پرائیویٹ سیکرٹری چودھری محمد خالد، اکانٹنٹ ملک محمد طارق،روف سیف ا ودیگر افسران بھی موجود تھے۔ اس موقع پر آ ر پی او کا کہنا تھا کہ اللہ تعالی کا خاص کرم ہے جس نے مجھے آ پ لوگوں کی خدمت کے لیے چنا ہے۔ نئے بلاکس کی تکمیل کے بعد دیگر پانچ نئے کمروں کی تعمیر تکمیل کے مراحل میں ہے۔ جس سے پولیس افسران کی استعداد کار میں اضافہ ہوگا بلکہ عوام کو بھی بہتر سروس ڈیلوری میسر ہو گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس بلاکس کی تعمیر میں دن رات محنت کرنے والے پولیس آفیسرز اور اہلکاروں کی محنت شامل ہے جس بنا پر افتتاحی پلیٹ پر ان پولیس افسران کے نام لکھے گئے ہیں۔۔جس میں اے ڈی آ ئی جی منصور عالم، سب انسپکٹر محمد جاوید اقبال، اسسٹنٹ سب انسپکٹر انوار حسین، ہیڈ کانسٹیبل جنید اقبال اور ہیڈ کانسٹیبل محمد اجمل شامل ہیں جن کی دن رات محنت سے یہ بلڈنگ پایا تکمیل تک پہنچی۔ افتتاح کے موقع پر آ ر پی او نے خصوصی طور ان کا شکریہ ادا کیا اور انہیں مزید محنت اور لگن سے کام کرنے کی تلقین کی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بلاکس کے فرنٹ پر خوبصورت گراسی پلاٹ کا بھی اصافہ کر دیا گیا ہے جس سے اس کی خوبصورتی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے انہوں نے امید ظاہر کی کہ پولیس افسران و اہلکار لوگوں کیلئے آ سانیاں اور سہولتیں بہم پہنچا کر اپنا فرض ادا کریں گے۔