پاکستان میں جمہوری اقدار کو مستحکم نہیں ہو نے دیا گیا،اور نگ زیب کھچی
میلسی (نامہ نگار)این اے 159 سے آزاد امیدوار محمد اور نگ زیب خان کھچی نے کہا ہے کہ پاکستان میں جمہوری اقدار کو مستحکم نہیں ہو نے دیا گیا۔ سیاسی پارٹیوں نے جمہو(بقیہ نمبر44صفحہ6پر)
ریت کو ذاتی مفادات کے لیے زمیں بوس کر نے کی کوشش کی جس سے ماضی بعید میں دودو سال تک کی حکومتیں کام کرتی رہیں پھر پارٹیوں نے معاہدات کیے مگر ماضی قریب میں پھر ساڑھے تین سال بعد جس طریقے سے جمہوریت کو بے دست و پا کیا گیا وہ تاریخ جمہوریت کی ناقابل فراموش دستاویز ہے جس کی بنا پر جمہوریت کے ثمرات عوام تک نہ پہنچے اور فنڈز کے حصول کے لیے اراکین اسمبلی نے جدوجہد کی وہ 25 سے 33 فیصد ضائع ہوئی۔سیاسی عدم استحکام،معاشی عدم خود کفالت اور سیکیوریٹی ماحول اس کوشش کا شکار ہوا اور ملک کے وجود کی بجائے ذاتی خواہش اقتدار کو ہر کہ ومہ نے پورا کر کے ساخت وطن کو موجودہ حالات تک پہنچایا ان خیالات کا اظہار انہوں نے اہنے چچا اور سابق ضلع ناظم محمد ممتاز خان کھچی کی دحلت پر شہریوں کی دعاو تعزیت کے بعد میڈیا سے کیا۔