الیکشن ٹریننگ کی نگرانی کی ذمہ داری ڈائریکٹر اور ڈپٹی ڈائریکٹرز کالجز کے سپرد
ملتان (سٹاف رپورٹر)الیکشن ٹریننگ کی نگرانی کی ذمہ داری ڈائریکٹر اور ڈپٹی ڈائریکٹرز کالجز کے سپرد کردی گئی اس(بقیہ نمبر51صفحہ6پر)
سلسلے میں بتایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے 2024کے قومی انتخابات میں بطور پریذائیڈنگ آفیسرز/اسسٹنٹ پریذائیڈنگ آفیسرز کی ایک فہرست جاری کرتے ہوئے ضلعی ڈپٹی ڈائریکٹر/ڈائریکٹر تعلیمات کو ہدایت کی ہیکہ 13جنوری سے 28جنوری 2024تک جاری رہنے والی دو روزہ الیکشن ٹریننگ کو ہر لحاظ سے کامیاب کروانا ان کی ذمہ داری ہوگی۔