صاف ستھرے ماحول کی فراہمی محکمہ بلدیات کا مشن، امین اویسی

صاف ستھرے ماحول کی فراہمی محکمہ بلدیات کا مشن، امین اویسی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بہاولپور(ڈسٹرکٹ بیورو)سیکریٹری بلدیات جنوبی پنجاب محمد امین اویسی نے کہا ہے کہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں کی بہترین صفائی اور تزئین و آرائش  نہ صرف گیٹ ویز کی خوبصورتی میں اضافہ کرے گی بلکہ شہر میں داخل ہونے والے شہریوں پر بھی مثبت تاثر مرتب ہوگا۔انہوں نے یہ بات شہر کے داخلی و خارجی راستوں اور سبزہ زاروں میں بہاولپور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (بقیہ نمبر53صفحہ6پر)

کی جانب سے چوک اعظم سبزہ زار میں خصوصی صفائی آپریشن کے دوران کہی۔سیکریٹری بلدیات نے سبزہ زار میں صفائی کرکے آپریشن کا باقاعدہ آغاز کیا۔اس موقع پر چیف ایگزیکٹیو آفیسر بی ڈبلیو ایم سی محمد نعیم اختر،اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ بلدیات و پی ایس ٹو سیکریٹری بلدیات جنوبی پنجاب اعجاز لاشاری،کمپنی سیکریٹری محمد اعظم خان کانجو،منیجر آپریشن کمپنی امتیاز اللہ،منیجرایم آئی ایس کمپنی عرفان محمود،اسسٹنٹ مینجر آپریشن تنویر منہاس اور کمپنی سینیٹری سٹاف بھی صفائی آپریشن میں موجود تھے۔قبل ازیں سی ای او کمپنی محمد نعیم اختر نے سیکریٹری بلدیات کو بتایا کہ کمپنی نے ان کی ہدایات کے مطابق شہر کے 7 داخلی و خارجی راستوں اور ان سے ملحقہ سبزہ زاروں کو صفائی کے لیے ایریا اسسٹنٹ مینجرز اور سپروائزرز کو خصوصی ٹاسک سونپا گیا ہے جو روزانہ کی بنیاد پر ان داخلی راستوں کی صفائی کو یقینی بنائیں گے۔سیکریٹری بلدیات جنوبی پنجاب محمد امین اویسی نے کہا کہ شہریوں کو اور خاص کر شہر میں آنے والے مہمانوں کو صاف ستھرے ماحول کی فراہمی محکمہ بلدیات کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔بعد ازاں سیکریٹری بلدیات جنوبی پنجاب محمد امین اویسی نے سی ای او کمپنی محمد نعیم اختر کے ہمراہ سرکلر روڈ کا وزٹ کیا اور کمپنی کی ”ہر دکان رکھے کوڑا دان“ مہم کے سلسلے میں سرکلر روڈ کے دکانداروں میں آگاہی پمفلٹس تقسیم کیے۔