ڈسٹرکٹ بارز ملتان، ڈیرہ کے سالانہ انتخابات کیلئے کل میلہ سجے گا

   ڈسٹرکٹ بارز ملتان، ڈیرہ کے سالانہ انتخابات کیلئے کل میلہ سجے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان، ڈیرہ غازیخان(خصو صی  رپورٹر، بیورو رپورٹ)   ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے سآلانہ انتخابات کا معرکہ کل 13 جنوری کو سجے گا۔ وکلا الیکشن کے جمہوری عمل میں صدارت، نائب صدرات، جنرل سیکرٹری، فناس سیکرٹری اور لائبریری سیکرٹری سمیت 10 ایگزیکٹو ممبران کی نشستوں پر پولنگ ہوگی جبکہ جوائنٹ سیکرٹری کی نشست پر حافظہ حفظہ رحمن بلامقابلہ کامیاب(بقیہ نمبر54صفحہ6پر)

 ٹھہرائی جاچکی ہیں۔ تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے سالانہ انتخابات کے لئے کل میلہ سجے گا۔ وکلا کے روایتی جمہوری عمل میں وکلا رہنماؤں کی پورے سال سے جاری کمپئین کا سلسلہ ابھی بھی جاری ہے۔ امیدوار وکلا میں صدارت اور جنرل سیکرٹری کی نشست پر مدمقابل چھ امیدوار اپنے ووٹرز اور سپورٹرز کے ہمراہ چیمبر ٹو چیمبر کمپئین کے ساتھ ساتھ ظہرانے اور عشائیے بھی دے رہے ہیں۔ بار باڈی کی اس دو اہم نشستوں پر صدارت پر دو امیدوار  میدان میں اتریں گے۔ پہلے امیدوار ممتاز نور ٹانگرہ کا تعلق ممبر پاکستان بار کونسل مرزا عزیز اکبر بیگ گروپ سے، عمران خان خاکوانی کا تعلق سابق صدور عمران رشید سلہری اور یوسف زبیر گروپ سے ہے جن کے درمیان کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے جو ایک دوسرے کو ٹف ٹائم دینے کے لیے شب و روز محنت کررہے ہیں اسی طرح دوسری جنرل سیکرٹری کی نشست پر نوید الرحمن ہاشمی اور سید عارف حسن شاہ کا تعلق پیپلز لائرز فورم سے ہے جو دوسری بار الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں، اسی طرح کاشف اقبال انصاری اور احمد عدنان مطلوب بھی بھرپور طریقے سے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ وکلا کے یہ مضبوط دھڑے اپنے امیدواروں کی کامیابی کے لیے فون کالز، میسجز اور گھروں پر جاکر بھی ووٹ کی استدعا کررہے ہیں۔ وکلا کا ایک جم غفیر کچہری الیکشن چوک پر صبح سے شام آنے جانے والے وکلا سے بھی ووٹوں کی استدعا کررہے ہیں۔نائب صدر کی نشست پر 4 امیدواروں افتخار احمد قریشی، سعدیہ ارم را، ساجد محمود خان نیازی اور ظہور احمد چوہدری، فنانس سیکرٹری نشست پر 2 امیدوار راحیلہ مبشر کلاسرہ اور آصف نواز کھیڑا، لائبریری سیکرٹری کی نشست پر محمد شاہد نسیم، مخدوم اظہر حسین شاہ اور عدیل احمد قیصر انصاری آمنے سامنے ہونگے۔ ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن کے انتخابات کل 13 جنوری کو ہونگے،انتخابی مہم عروج پر، جوڑ توڑ کاسلسلہ جاری، مجلس عاملہ کے دس ممبران اورسیکرٹری فنانس کے عہدہ پر امیدواربلامقابلہ منتخب،جبکہ صدرکے عہدہ پر تین،نائب صدر،جنرل سیکرٹری،جوائنٹ سیکرٹری اور لائبریری سیکرٹری کے عہدہ پر دو، دو امید واروں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ متوقع، تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ بار ڈی جی خان کے سالانہ الیکشن 2023-24 آج 13جنوری کو ہوں گے۔ الیکشن کے سلسلہ میں چیئرمین الیکشن کمیشن محمد طالب خان داؤدی نے ممبران یاسر کھوسہ، رانا افلاطون،میاں فیاض احمد،آفتاب خان بلوچ کے ہمراہ صحافیوں کو بتایا کہ مجلس عاملہ کی دس سیٹوں پر نبی بخش رمدانی،عطائاللہ برمانی، حیدر کفایت عباسی،اختر حسین احمدانی،راجہ سلیم اختر، رفیق احمد لُنڈ،جعفر حسین ببر،عبد الرؤف احمدانی،فرحت اللہ،محمد ذوالفقار، جبکہ فنانس سیکرٹری کے عہدہ پر باقر حسین اکبر کے مقابلہ میں کسی امیدوار نے کاغذات جمع نامزدگی جمع نہیں کرائے تھے اس طرح تمام ایگزیکٹو ممبران اور فنانس سیکرٹری بلا مقابلہ منتخب ہو گئے جبکہ صدر کے عہدہ پرمحمد عارف خان گورمانی، محمد بلال گوپانگ،خالد اقبال بھٹی، نائب صدر کے عہدہ  پرریاض حسین لُنڈ،محترمہ زاہدہ خاتون قریشی، جنرل سیکرٹری کے عہدہ پرمحمد علی چنڑ، سید محمدجہا نگیر شاہ، جوائنٹ سیکرٹری کے لئے رانا غلام حیدر، ریحان الحسن سیال، جبکہ لائبریری سیکرٹری کے عہدہ پر مفتی محمد طیب حنفی اور فیصل ندیم کے درمیان مقابلہ ہو گا،جبکہ 13جنوری بروز ہفتہ ڈسٹرکٹ بار روم میں صبح 9بجے سے شام 5 بجے تک الیکشن کے لئے پولنگ ہوگی جس کے لئے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔