شدید ترین سردی‘ بڑی تعداد میں بچے بیمار‘سکولوں میں حاضری کم

Jan 12, 2024

 ملتان(سٹاف رپورٹر) شدید ترین سردی کے باعث بڑی تعداد میں بچے بیمار‘نمونیا کے باعث اموات کی اطلاعات‘سکولوں میں بچوں کی حاضری میں واضح کمی‘ڈاکٹرز نے بچوں کی صحت کو لاحق خطرات کے باعث احتیاطی تدابیر کو از حد ضروری قرار دے دیا۔ معلوم ہوا ہے کہ سردی کی شدید ترین لہر کے باعث بزرگ اور بچے شدید متاثرہورہے ہیں‘ متعددبچوں کی نمونیا (بقیہ نمبر55صفحہ6پر)

سے اموات کی اطلاعات موصول ہوئیں جس پر نگران وزیر اعلی ٰ پنجاب محسن نقوی نے سکولو ں میں پہلی جماعت تک کے طلباوطالبات کی چھٹیوں میں مزید اضافہ کردیا لیکن صورتحال یہ ہے کہ پرائمری اور اس سے اوپر جماعتوں کے طلباوطالبات بھی شدید ترین سردی سے متاثر ہورہے ہیں جس کے باعث سکولوں میں طلباوطالبات کی حاضری میں واضح کمی ہوئی ہے۔شدید دھند حادثات کا بھی باعث ہے‘ ماہرصحت ڈاکٹر اعجاز احمد کا کہنا ہے کہ بچے شدید ترین سردی میں نمونیا‘ چیسٹ انفیکشن‘بخار میں مبتلا ہوتے ہیں‘بڑی تعداد میں بچے متاثر ہورہے ہیں‘اس صورتحال میں احتیاطی تدابیر از حد ضروری ہیں۔تعلیمی حلقوں کا کہنا ہے کہ حکومت موسم گرما کی تعطیلات میں 15روز کمی کرے‘ دسمبر میں چھٹیاں نہ دی جائیں بلکہ جنوری میں پورامہینہ چھٹیاں دی جائیں۔

مزیدخبریں