پولیس مقابلہ کے بعد دو ڈاکو زخمی حالت میں اسلحہ سمیت گرفتار
ڈہرکی(نامہ نگار) تھانہ کھمبڑا کی حدود لنک روڈ گڈو نزد دلدار شر ویگن اسٹاپ پر ایس ایچ او کھمبڑا امیر علی چانگ نے دوران گشت مقابلہ کے بعد دو ڈاکو زخمی حالت(بقیہ نمبر61صفحہ6پر)
میں اسلحہ سمیت گرفتارکر لئے۔گرفتار زخمی ڈاکوؤں کی شناخت بنو خان ولد خدا بخش لاشاری ملک سکنہ شاہوالی ضلع روجھان،فدا حسین عرف فہد ولد محب دین عرف حاجی مرید لٹھانی مزاری سکنہ چوک چڈھڑ تعلقہ صادق آباد ضلع رحیمیار خان کے ناموں سے ہوئی۔گرفتار ڈاکو، قتل، اغوا، ڈکیتی،رہزنی، چوری، موٹرسائیکل چھیننا اور چوری کرنا،نقد رقم چھیننا اور پولیس مقابلوں سمیت دیگر سنگین جرائم میں رحیم یار خان پولیس اور گھوٹکی پولیس کو انتہائی مطلوب تھے۔ ڈاکوں کے 4 ساتھی لیاقت ولد حاجی لاشاری اور نوید ولد عالم لٹھانی مزاری اور 2 نا معلوم رات کے اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔زخمی ڈاکوؤں کو مرہم پٹی کے لئے سول اسپتال اباڑو منتقل کردیا گیا۔