زکریا یونیورسٹی: دو روزہ ایشئین الیلوپیتھی سوسائٹی کانفرنس 16جنوری کو شروع ہوگی

 زکریا یونیورسٹی: دو روزہ ایشئین الیلوپیتھی سوسائٹی کانفرنس 16جنوری کو شروع ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (سٹاف رپورٹر)بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں انسٹیٹیوٹ آف ایگرانومی اور پاکستان الیلوپیتھی سوسائٹی کے اشتراک سے دو روزہ ایشئین الیلوپیتھی سوسائٹی(بقیہ نمبر59صفحہ6پر)

 کانفرنس کا انعقاد ہونے جا رہا ہے-انسٹیٹیوٹ آف ایگرانومی اور پاکستان سوسائٹی آف الیلوپیتھی کے اشتراک سے 16-17 جنوری   دو روزہ ایشئین الیلوپیتھی سوسائٹی کانفرنس کا انعقاد ہو گا جس میں پاکستان بھر سے اور بیرون ممالک سے سائنس دان اپنے مقالہ جات پیش کریں گے- پاکستان الیلوپیتھی سوسائٹی کے صدر پروفیسر ڈاکٹر مبشر حسین نے کہا ہے کہ یہ کانفرنس قدرتی طور پر پودوں میں موجود کیمیکلز کو استعمال میں لا کر فوائد حاصل کرنے اور آرگینک ایگریکلچر کے حوالے سے ایک سنگ میل ثابت ہو گی۔