وسیب کے لوگ روشن مستقبل کیلئے پی پی کو کامیاب کرائیں،گیلانی
ملتان(سٹی رپورٹر)سابق وزیر اعظم پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ موقع ملا تو شہر اور خطہ کی ترقی کی مزید منازل طے کریں گے۔ وسیب سے گزارش ہے کہ اپنی اور اپنے بچوں کے روشن مستقبل کے لیے پیپلز پارٹی کو کامیابی سے ہمکنار کرائیں انشا اللہ خطہ کی تعمیر وترقی کا رکا سفر کا دوبارہ آغاز ہو گا لوگوں کو روزگار ملے گا خطہ کا انفراسٹرکچر بہتر ہونے سے معاشی خوشحالی آئے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے این اے 148بستی نو (بقیہ نمبر65صفحہ6پر)
کے دورہ کے موقع پر سابق وائس چیئرمین بستی نو حاجی فدا حسین بھٹی کی رہائش گاہ پر معززین علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔حاجی فدا حسین بھٹی،سابق ناظم صالح مہے ملک ارشد خان مہے،سابق چیئرمین زکو عشر کمیٹی بستی نو میاں فدا حسین بھٹی،سابق کونسلر عمر مجید،ممبر چوہدری حلیم،غلام محمد،سید احمد بخاری،ملک وسیم ہانس،سید ظفر شاہ بخاری،سید جانی شاہ،ملک شان بھٹی،ظفر بھٹی دیگر موجود تھے حاجی فدا حسین بھٹی نے بستی نو کے مسائل بیان کئے سید یوسف رضا گیلانی نے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی عوامی اور جمہوری جماعت ہے اور چاہتی ہے کہ تمام اسٹیک ہولڈر ز الیکشن کا حصہ بنیں اور عوامی رائے کا احترام کیا جائے تاکہ ملک میں جمہوری کلچر فروغ پائے اور جمہوری طریقہ کار سے لوگ منتخب ہو کر ایوان میں جائیں انہوں نے کہا کہ پہلے بھی کامیاب ہوا تو عوامی خدمت اور ملکی بہتری کے لیے کام کیا آئندہ بھی ایسا کروں گا ہمارا مقصد ہی عوامی اور ملکی خدمات ہیں جن پر پورا اترنے کے لیے انتخابات میں حصہ لیتے ہیں۔