ڈیرہ: 8000 لٹر ایرانی ڈیزل، نان کسٹم پیڈ ساما ن پکڑا گیا

ڈیرہ: 8000 لٹر ایرانی ڈیزل، نان کسٹم پیڈ ساما ن پکڑا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈیرہ غازیخان(بیورو رپورٹ)تھانہ صدر اور سخی سرور پولیس کی مشترکہ کاروائیاگودام کے اندر سے نان کسٹم سامان  15  ٹائرز،67کارٹن سگریٹ،98 بیگ چھالیاں،5 بیگ تمباکو اور 35 شاپنگ بیگ کو قبضہ میں لے لیاگودام کے اندر سے نان کسٹم سامان  15  ٹائرز،67کارٹن سگریٹ،98 بیگ چھالیاں،5 بیگ تمباکو اور 35 شاپنگ بیگ کو قبضہ میں (بقیہ نمبر66صفحہ6پر)

لے لیاں، 8000 لٹر ایرانی ڈیزل سمیت بھاری مقدار میں نان کسٹم پیڈ ساما ن برآمد،قانونی کاروائی کرنے کے بعد کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا،تفصیلات کے مطابق ڈی پی او احمد محی الدین کی ہدایت پر غیر ملکی نان کسٹم سامان کی روک تھام کے لئے ضلع بھر میں چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے اسی چیکنگ کے سلسلہ میں انچارج سکیورٹی عارف حسین بخاری نے تھانہ صدر ڈیرہ پولیس کے ہمراہ وڈور روڈ پر کاروائی کرتے ہوئے گودام کے اندر سے نان کسٹم سامان  15  ٹائرز،67کارٹن سگریٹ،98 بیگ چھالیاں،5 بیگ تمباکو اور 35 شاپنگ بیگ کو قبضہ میں لے لیا اسی چیکنگ کے سلسلہ میں تھانہ سخی سرور پولیس نے بھی سمگل ہونے والے 8000 لیٹر ایرانی ڈیزل، 59 رول ایرانی کپڑا اور 10 بیگ شاپر کو قبضہ میں لیکر قانونی کاروائی کے بعد کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے اس موقع پر ڈی پی او احمد محی الدین کا کہنا تھا کہ نان کسٹم اشیاء سمگل کرنے والوں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گانان کسٹم اشیا کی سمگلنگ کرنے والوں کے ساتھ کسی بھی قسم کی کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی ضلع پولیس نے چیکنگ کے سسٹم کو سخت کیا ہوا ہے کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔