فوڈ اتھارٹی ٹیموں کا جنوبی پنجاب میں آپریشن، جرمانے
ملتان، ڈیرہ غازیخان(نیوزرپورٹر، بیورو رپورٹ)ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر ڈائریکٹر آپریشنز ساتھ آبگینے خان کی زیرنگرانی فوڈ سیفٹی ٹیموں ی ڈویژن بھر میں کارروائیاں جاری ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ملتان کے علاقے حیات چوک میں پانی کا سیمپل فیل ہونے پر واٹر پلانٹ کی اصلاح تک پروڈکشن بند کردی گئی۔ اسی طرح کم وزن، لاغر مرغیوں کا (بقیہ نمبر67صفحہ6پر)
گوشت فروخت کرنے پر بہاولپور بائی پاس پر پولٹری شاپ کو 30 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ خوراک میں ممنوعہ اور کھلے اجزا کی ملاوٹ کرنے پر ملتان میں 3 بیکریوں کو 55 ہزار روپے کے جرمانے کردیے گئے۔ اس کے علاہ بوریوالا میں 2 کریانہ سٹورز کو چائنہ نمک، بدبودار مربہ جات فروخت کرنے پر 45 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔مزید تھانہ چوک میلسی میں بیکری کو زائد المعیاد مشروبات بیچنے پر 10 ہزار روپے جرمانہ کردیا۔ مزید برآں فوڈ آئٹمز کی سٹوریج کیلیے کیمیکل ڈرمز کے استعمال پر سویٹس یونٹ کو 15 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ اس موقع پر ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ خوراک کی تیاری سے ترسیل تک تمام مراحل کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے۔ ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کی خصوصی ہدایت پر مضر صحت خوراک بیچنے والے فوڈ اتھارٹی کے شکنجے میں آ گئے۔ گھنٹہ گھر بلاک سی ڈی جی خان میں سپر سٹور کو ناقابلِ سراغ سرکہ،ملاوٹی مصالحے فروخت کرنے پر 20 ہزارروپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔اسی طرح ملتان روڈ،جیل روڈ مظفرگڑھ میں 2 سپر سٹورز کو ایکسپائرڈ اشیاء کی فروخت کرنے،زمین پر خوراک سٹور کرنے پر 60 ہزارروپے کے جرمانے عائد کر دیے گئے۔اس کے علاوہ کوٹ ادو میں دودھ کی خریدوفروخت کا کوئی ریکارڈ واضح نہ کرنے پر 14 ہزار جبکہ ڈیرہ دین پناہ میں ہوٹل کو کھانوں کی تیاری میں ملاوٹی مصالحوں کا استعمال کرنے پر 12 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔مزید سادات کالونی راجن پور میں معروف بیکری کو خوراک کی تیاری میں ناقابلِ سراغ اجزاء کا استعمال کرنے پر 10 ہزارروپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔مزید برآں چوک اعظم لیہ میں ورکرز کے میڈیکلز سرٹیفکیٹس نہ ہونے اور صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات پر بیکری کو 15 ہزارروپے جرمانہ کر دیا گیا۔