شاہ محمود، صنم جاوید کی اپیلیں سماعت کیلئے منظور، ایاز امیر کی مسترد

شاہ محمود، صنم جاوید کی اپیلیں سماعت کیلئے منظور، ایاز امیر کی مسترد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                                    لاہور(لیڈی رپورٹر،نامہ نگار خصوصی)الیکشن کمیشن کی جانب سے عام انتخابات کیلئے امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرستیں آج جاری کی جائیں گی۔عام انتخابات کیلئے ایک اور اہم مرحلہ مکمل ہوگیا، کاغذات نامزدگی سے متعلق اپیلوں پر فیصلے ہوگئے۔الیکشن کمیشن کے مطابق عام انتخابات کیلئے امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرستیں آج جاری کی جائیں گی، امیدوا ر 12 جنوری تک کاغذات نامزدگی واپس لے سکتے ہیں۔الیکشن کمیشن امیدواروں کو 13 جنوری کو انتخابی نشانات الاٹ کریگا، سیاسی جماعتیں اور آزاد امیدوار 6 فروری تک انتخابی مہم چلا سکیں گے۔ادھر لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں تین رکنی فل بینچ نے تین حلقوں سے کاغذات مسترد ہونے کیخلاف نامزدگی شاہ محمود قریشی کی درخواست ابتدائی سماعت کیلئے منظور کرلی،عدالت نے الیکشن کمیشن سمیت فریقین کو آج کیلئے نوٹس جاری کر دیئے،وکیل نے موقف اپنایا شاہ محمود قریشی کے پی پی 218،حلقہ این اے150,151سے کاغذات مسترد ہوئے تھے،ریٹرننگ افسر نے بیان حلفی رجسٹرڈ نہ ہونے کا الزام عائد کیا،شاہ محمود قریشی کے سائن اور نامکمل کاغذات کا الزام لگایا،اس وقت شاہ محمود قریشی جیل میں بند ہے،دستخط شاہ محمود قریشی کے ہیں، دوسرے حلقے سے بھی ریٹرننگ افسر نے دستخط نہ ہونے کا اعتراض عائد کیا۔ دریں اثناء لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے اپیلٹ ٹریبونل کے فیصلے کیخلاف پی ٹی آئی ایکٹویسٹ صنم جاوید خان کی درخواست ابتدائی سماعت کیلئے منظور کرلی،عدالت نے الیکشن کمیشن سمیت فریقین کو آج کیلئے نوٹس جاری کر دیئے،وکیل صنم جاوید نے کہا ریٹرننگ افسر جس اکاؤنٹ کی بات کر رہے ہیں وہ پرانا اکاؤنٹ ہے، الیکشن کمیشن نے انتخابات سے دو دن پہلے رولز میں ترمیم کی،نئی ترمیم کے باعث صنم جاوید کے کاغذات مسترد کیے گئے،عدالت کے استفسار پر وکیل الیکشن کمیشن نے بتایا الیکشن کمیشن نے الیکشن کی تاریح دینے سے پہلے رولز میں ترمیم کی،وکیل نے موقف اپنایا صنم جاوید خان نے حلقہ این اے 119 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے،ایپلٹ ٹریبونل اور ریٹرننگ افسر نے حقائق کے برعکس فیصلہ سنایا،اپیلٹ ٹریبونل نے جوائنٹ اکاونٹ کو بنیاد بنا کر کاغذات مسترد کیے،صنم جاوید کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، عدالت صنم جاوید کے کاغذا ت نامزدگی منظور اور الیکشن لڑنے کی اجازت دے۔اسی طرح لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر کی سربراہی میں تیں رکنی بینچ نے صحافی ایاز میر کے کاغذات کی منظوری کیخلاف دائر درخواست مسترد کر دی،عدالت نے ایاز میر کو حلقہ این اے 60 سے الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی، درخواست میں موقف اپنایا گیا ٹربیونل نے کاغذات نامزدگی حقائق کے برعکس کاغذات نامزدگی منظور کیے، استدعا ہے عدالت ٹربیونل کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔ 

اپیلیں سماعت

مزید :

صفحہ اول -