صوابی میں پی ٹی آئی رہنما قتل، امیرجمعیت نظریاتی کوئٹہ پربھی قاتلانہ حملہ
صوابی،کوئٹہ (نیوز ایجنسیاں)خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ کے نتیجے میں پی ٹی آئی کے مقامی رہنما شاہ خالد جاں بحق ہو گئے۔ادھر بلوچستان کے دارالحکومت میں جمعیت نظریاتی ضلع کوئٹہ کے امیر قاری مہراللہ پر قاتلانہ حملہ کیا گیا،تاہم محفوظ رہے۔تفصیلات کے مطابق صوابی پولیس نے بتایا پی ٹی آئی کے مقامی رہنما شاہ خالد پر فائرنگ کرنیوالے موٹر سائیکل سوارملزمان فرار ہو گئے،جن کی تلاش جاری ہے،دوسری طرف بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں جمعیت نظریاتی ضلع کوئٹہ کے امیر قاری مہراللہ پر قاتلانہ حملہ کیا گیا ہے، حملے میں قاری مہراللہ محفوظ رہے۔قاری مہر اللہ بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 45 سے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔خیال رہے بدھ کے روزبھی بلوچستان کے علاقہ تربت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سابق صوبائی وزیر اور مسلم لیگ (ن) کے امیدوار میر اسلم بلیدی زخمی ہوگئے تھے، جبکہ کے پی کے کے ضم ضلع شمالی وزیر ستان میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے پی کے104سے آزاد امیدوار ملک کلیم کو دوساتھیوں سمیت قتل کر کے فرار ہو گئے تھے۔
رہنما قتل