لوگوں کو ملکی حالات بارے آگاہی انتہائی ضروری، سیکرٹری اطلاعات 

       لوگوں کو ملکی حالات بارے آگاہی انتہائی ضروری، سیکرٹری اطلاعات 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد (این این آئی)وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات شاہیرہ شاہد نے انتخابات 2024ء کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک انتخابات کی جانب بڑھ رہا ہے، لوگوں کو ملک کے حالات کے بارے میں معلومات فراہم کرنا انتہائی ضروری ہے۔یہ بات انہوں نے گزشتہ روزپریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام مقامی ہوٹل میں ”انتخابات 2024ء،سیاسی جماعتوں کا اقتصادی اصلاحات کا ایجنڈا“ کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی سیکرٹری اطلاعات نے کہا کہ  ہمارے پاس نیشنل براڈ کاسٹرز اور الیکٹرانک میڈیا کا پورا سپیکٹرم موجود ہے جہاں ملکی مسائل اور چیلنجز پر تفصیلی بحث ہو سکتی ہے،مقصد بھی یہ تھا کہ انتخابات کے حوالے سے سیمینار کے ذریعے ملکی مسائل کو اجاگر کیا جائے۔ 

سیکرٹری اطلاعات 

مزید :

صفحہ اول -