سانگھڑ(مانیٹرنگ ڈیسک)سانگھڑ کے حلقہ این اے 209 سے پیپلزپارٹی کی امیدوار شازیہ مری کی انتخابی مہم میں سرکاری وسائل کا استعمال کیا گیا۔سانگھڑ میں انتخابات کے حوا لے سے پیپلزپارٹی کی ریلی میں آصفہ بھٹو زرداری نے خصوصی شرکت کی اور خطاب بھی کیا، تاہم ریلی کی تیاری کے دوران چیئرمین بلدیہ راشد مغل نے سرکاری کرین کے ذریعے پیپلزپارٹی کے جھنڈے لگوائے۔ڈی آر او نے انتخابی مہم میں سرکاری وسائل کے استعمال کا نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کو کارروائی کی ہدایت کر دی۔
شازیہ مری