ملیر ماڈل کالونی کے قریب فائرنگ سے 2افراد جاں بحق
کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی کے علاقے ملیر ماڈل کالونی کے قریب فائرنگ سے دو افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق تینوں افراد دکان بند کرکے جارہے تھے کہ موٹرسائیکل سوار دو ملزمان نے فائرنگ کردی۔مقتولین کی شناخت افتخار اور شعیب کے ناموں سے ہوئی ہے، تینوں افراد دکان پر کام کرتے تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واردات میں نائن ایم ایم پستول کا استعمال کیا گیا ہے، جبکہ لاشوں اور زخمی کو اسپتال منتقل کے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ادھر رات گئے شہر کے مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلے ہوئے۔بغدادی میں مبینہ پولیس مقابلے کے بعد ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا جبکہ ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔پولیس کے مطابق ملزم بابرعرف کالیا لیاری گینگ وار وصی اللہ لاکھو گروپ کا کارندہ ہے، ملزم وصی اللہ لاکھو گروپ کے ناموں پر تاجروں سے بھتہ وصولی اور بھتہ کی پرچیاں دیتا تھا۔گلشن اقبال اور رام سوامی اسکول کے قریب بھی مبینہ مقابلے میں دو ڈاکو زخمی ہوئے۔