ایمل ولی کیخلاف توہین عدالت کے درخواست گزار پر تشدد، ویڈیو وائرل
پشاور(این این آئی) عوامی نیشنل پارٹی کے کارکنان توہین عدالت کے درخواست گزار پی ٹی آئی رہنما اور سابق رکنِ قومی اسمبلی فضل محمد خان کے ساتھ لڑ پڑے۔پی ٹی آئی رہنما فضل محمد خان نے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما ایمل ولی خان کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست دائر کر رکھی ہے اورصبح وہ درخواست پر سماعت کے موقع پر ہائی کورٹ پہنچے تھے۔اے این پی کارکنان نے پشاور ہائیکورٹ کے احاطے میں فضل محمد کو تشدد کا نشانہ بنایا تاہم پولیس نے مداخلت کر کے فضل محمد خان کو بچالیا۔فضل محمد خان پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہوگئی جس میں ہائیکورٹ کے احاطے ہجوم کی جانب سے ان پر تشدد کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو وائرل