ملکوال، دوبھائیوں کے قاتلوں نے رقم قل پر مزید تین افراد مار ڈالے 

    ملکوال، دوبھائیوں کے قاتلوں نے رقم قل پر مزید تین افراد مار ڈالے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                        ملکوال(نامہ نگار)2 روز قبل قتل ہونے والے دو سگے بھائیوں کی رسم قل پر  مخالفین نے حملہ کر کے مزید 3 افراد قتل اور 5 زخمی کر دئیے، تفصیلات کے مطابق ملکوال کے نواحی علاقہ 44 چک میں دو روز قبل سابقہ رنجش پر ملزمان نے دو سگے بھائیوں ملک غضنفر اور ملک خالد کو فائرنگ کر کے قتل کیا تھا۔ مقتولین کے ورثاکے مطابق ہم نے ڈی پی او سے سکیورٹی مانگی تھی۔گزشتہ روز رسم قل کے موقع پر پھر سے مخالفین نے ڈیرے میں داخل ہو کر اندھا دھند فائرنگ کر کے مقدمہ کے مدعی ملک تیمور اورگواہ ملک عارفسمیت تین افراد کو بیدردی سے قتل کر دیا۔ لواحقین نے وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو فی الفور گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ڈی پی او منڈی بہاؤالدین رضا صفدر کاظمی نے بتایا کہ دونوں افسوسناک واقعات خاندانی دشمنی کا نتیجہ ہیں ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

تین قتل