ڈونلڈ ٹرمپ کاڈکٹیٹر  بننے کی خواہش کا اظہار

        ڈونلڈ ٹرمپ کاڈکٹیٹر  بننے کی خواہش کا اظہار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 واشنگٹن (این این آئی)امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2 کام کرنے کے لیے ایک دن کے لیے ڈکٹیٹر بننے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ایک موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میرے مخالفین مجھے ڈکٹیٹر کہہ کر الیکشن جیتنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میں جنگوں میں شامل نہیں رہا، ہم اپنے فوجیوں کو گھر واپس لائے، جوبائیڈن اسے سیاسی چال کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں دو کام کرنے کے لیے ایک دن کے لیے ڈکٹیٹر بننے کا ارادہ رکھتا ہوں جن میں امریکا میکسیکو سرحد پر غیر قانونی کراسنگ کو بند کرنے اور توانائی کے منصوبوں کو تقویت دینا شامل ہے۔یاد رہے کہ امریکا کی سپریم کورٹ نے کولراڈو عدالت کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کو نااہل قرار دیے جانے کے خلاف اپیل سننے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔

ٹرمپ

مزید :

صفحہ اول -