عام انتخابات: (ن) لیگ نے آئی پی پی اور (ق) لیگ کیلئے حلقے خالی چھوڑ دیئے
لاہور(مانیٹر نگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) نے عام انتخابات کے لیے ٹکٹ کی منظوری میں آئی پی پی اور (ق) لیگ کے لیے حلقے خالی چھوڑ دیے۔ذرائع کے مطابق پنجاب میں آئی پی پی کو قومی کی 7 اور صوبائی اسمبلی کی 11 سیٹیں دیے جانے کا امکان ہے جب کہ (ن) لیگ نے (ق) لیگ کے لیے قومی اور صوبائی اسمبلی کی 2،2 سیٹیں خالی چھوڑی ہیں، لاہور کے سوا پنجاب میں آئی پی پی کے لیے 5 حلقے خالی چھوڑے گئے ہیں۔ذرائع کا بتانا ہے کہ آئی پی پی کے سربراہ جہانگیر ترین این اے 155 لودھراں سے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے، جہانگیر ترین کو این اے 149 ملتان اور نعمان لنگڑیال کو این اے 143 ساہیوال دی جائیگی جب کہ انجینئر گل اصغر این اے 88 خوشاب اور غلام سرورخان این اے 54 راولپنڈی سے ہوں گے۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے حلقے این اے 47 سے عامر کیانی کو ایڈجسٹ کیا جائے گا اور لاہور سے این اے 117 پر علیم خان کوایڈجسٹ کیے جانے کا امکان ہے جب کہ این اے 128 سے عون چوہدری کوایڈجسٹ کییجانے کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہیکہ (ق) لیگ کے لیے این اے 64 اور پی پی 32 سالک حسین کے لیے چھوڑی گئی ہے، پی پی 31 گجرات چوہدری شجاعت کے دوسرے بیٹے شافع حسین کے لیے چھوڑی گئی ہے جب کہ این اے 165 بہاولپور سے طارق بشیر چیمہ کو دیے جانے کا امکان ہے ہے۔ذرائع کے مطابق این اے 165 سے (ن) لیگ کیامیدوار سعود مجید ہیں اور ٹکٹ نہ ملنے پر وہ سینیٹ میں آسکتے ہیں جب کہ سعود مجید کے بھتیجے سعد مسعود کو پی پی 248 سے ٹکٹ دیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہیکہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر (ق) لیگ سے (ن) لیگ کی بات چیت جاری ہے اور اس حوالے سے دو روز میں اعلان متوقع ہے۔مزید بر آں تحریک انصاف سے سیاسی راستے جدا کرکے مسلم لیگ ن میں شامل ہونے والے 11 سیاسی رہنماؤں کو مسلم لیگ ن کے ٹکٹ مل گئے۔فیصل آباد سے راجہ ریاض، جہلم سے فرخ الطاف کو مسلم لیگ ن کا ٹکٹ مل گیا، ریاض مزاری راجن پور، سید مبین رحیم یار خان سے ٹکٹ حاصل کرنے والوں میں شامل ہیں، باسط بخاری مظفر گڑھ، سمیع گیلانی بہاولپور سے مسلم لیگ ن کا ٹکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے۔عبدالغفار وٹو بہاولنگر، عامر گوپانگ مظفر گڑھ سے ٹکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے، احمد حسن دیہڑ اور قاسم نون ملتان سے ٹکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے، وجیہہ قمر مخصوص نشستوں پر ٹکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے۔ راجہ ریاض کے مطابق صرف فیصل آباد سے نواب شیر وسیر کا ٹکٹ زیر التواء ہے، باقی ہمارے تمام رہنماؤں کو ٹکٹ مل گئے ہیں۔علاوہ ازیں مسلم لیگ(ن) کے سنٹرل الیکشن سیل کی جانب سے اٹک سے قومی اسمبلی کی دو اور پنجاب اسمبلی کی پانچ نشستوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔ این اے49 سیشیخ آفتاب احمد۔ این اے50 پر ملک سہیل کمڑیال پی پی ایک سیجہانگیرخانزادہ پی پی دو سے سردار افتخاراحمد خان المعروف مٹھو خان پی پی تین سے ملک حمیداکبرخان۔ پی پی چار سے چوہدری شیرعلی خان پی پی پانچ سے ملک اعتبار خان آف کھنڈا مسلم لیگ(ن) کے امیدوار ہیں صرف حلقہ پی پی تین میں تبدیلی کی گئی ہے باقی 2018اور ضمنی انتخابات کے نتیجہ میں کامیاب اور حصہ لینے والوں کو برقرار رکھا گیا ہے۔علاوہ ازیں پاکستان مسلم لیگ (ن) نے امیدواروں کو ٹکٹ وصول کرنے کی ہدایت کر دی۔ مسلم لیگ (ن) الیکشن سیل کے چیئرمین اسحاق ڈار نے ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے جن امیدواروں کے ناموں کااعلان کیا گیا وہ پارٹی سیکرٹریٹ 180ایچ ماڈل ٹاؤن سے اپنے ٹکٹ وصول کر سکتے ہیں۔
حلقے خالی