تعلقات کی افواہوں کے دوران ہانیہ عامر اور حیدر مستحسن نے بڑا اعلان کر دیا

تعلقات کی افواہوں کے دوران ہانیہ عامر اور حیدر مستحسن نے بڑا اعلان کر دیا
تعلقات کی افواہوں کے دوران ہانیہ عامر اور حیدر مستحسن نے بڑا اعلان کر دیا
سورس: Instagram

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (آئی این پی) تعلقات کی افواہوں کے درمیان اداکارہ ہانیہ عامر اور گلوکار حیدر مستحسن نے اپنے نئے گانے کی ریلیز کا اعلان کردیا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر دونوں نے گانے کا پوسٹر شئیر کیا جس میں ہانیہ عامر اور حیدر مستحسن کو رومانوی انداز میں ایک ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔پوسٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ گلوکار حیدر مستحسن ہانیہ عامر کے ساتھ اپنا نیا گانا ریلیز کرنے جارہے ہیں جس کا ٹائٹل دھنک ہے جو 18 جنوری کو ریلیز کیا جائے گا۔

گانے کے ریلیز کے اعلان کے بعد سوشل میڈیا صارفین ملے جلے ردعمل کا اظہار کررہے ہیں، کچھ صارفین نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہانیہ عامر اور حیدر مستحسن اب بھی تعلقات میں ہیں اور دونوں اپنے رومانوی تعلق کا اعلان اسی گانے سے کرنے جارہے ہیں۔

مزید :

تفریح -