13سیاسی جماعتوں کے انٹراپارٹی الیکشن نہ کرانے کا معاملہ، الیکشن کمیشن نے فیصلہ جاری کردیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 13سیاسی جماعتوں کے انٹراپارٹی الیکشن نہ کرانے کے معاملے پر فیصلہ جاری کردیا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے انٹراپارٹی انتخابات نہ کرانے پر 13سیاسی جماعتوں کو ڈی لسٹ کردیا، الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری فیصلے میں کہا گیاہے کہ سیاسی جماعتوں کا رویہ غیرسنجیدہ تھا۔الیکشن کمیشن نے جمعیت علمائے پاکستان کی انٹراپارٹی الیکشن تفصیلات قبول کرلیں۔