پہلے پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل اسد عمر تھے، کیا وہ پارٹی چھوڑ گئے؟چیف جسٹس کا استفسار

پہلے پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل اسد عمر تھے، کیا وہ پارٹی چھوڑ گئے؟چیف جسٹس ...
پہلے پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل اسد عمر تھے، کیا وہ پارٹی چھوڑ گئے؟چیف جسٹس کا استفسار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی  پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ میں پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف الیکشن کمیشن کی درخواست پرچیف جسٹس پاکستان نے استفسار کیا کہ پہلے پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل اسد عمر تھے، کیا وہ پارٹی چھوڑ گئے؟اسد عمر صاحب کا کوئی استعفیٰ ہے؟ کیا ان کو پی ٹی آئی سے نکالا گیا ہے؟

دوران سماعت وکیل الیکشن کمیشن نے کہاکہ اسدعمر سے متعلق الیکشن کمیشن کے پاس معلومات نہیں،عمر ایوب نے پی ٹی آئی کے انتخابات سے متعلق نوٹیفکیشن پر دستخط کئے،اب عمر ایوب سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی ہیں،عمر ایوب کیسے  سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی بنے یہ نہیں معلوم۔