ٹکٹوں سے محروم امیدواروں کیلئے( ن) لیگ کا اہم اعلان
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ٹکٹوں سے محروم رہ جانے والے امیدواروں کیلئے مسلم لیگ( ن )کی جانب سے اہم اعلان کیا گیا ہے۔
(ن )لیگ کے الیکشن سیل کے چیئرمین سینیٹر اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پارٹی ٹکٹ کے امیدواروں کے انتخابی عمل میں حصہ لینے کے جذبے کو سراہتے ہیں ،پارٹی کارکنوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ ساتھی جن کو پارٹی ٹکٹ نہیں ملا وہ مہربانی کر کے اپنے کاغذات نامزدگی آج رات 9 بجے تک واپس لے لیں اورٹکٹ حاصل نہ کر پانے والے تمام کارکنان پارٹی کے نامزد کردہ امیدواروں کی بھرپور حمایت کریں۔