ملک میں مہنگائی مزید بڑھ گئی،کیا کیا مہنگا ہوگیا؟ جانیے

ملک میں مہنگائی مزید بڑھ گئی،کیا کیا مہنگا ہوگیا؟ جانیے
ملک میں مہنگائی مزید بڑھ گئی،کیا کیا مہنگا ہوگیا؟ جانیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)ملک میں ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح  میں 1اعشاریہ 36 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

 مہنگائی سے متعلق ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران سبزیوں اور پھلوں سمیت21 اشیاء مہنگی ہو ئیں۔

رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے ٹماٹر فی کلو 19 روپے 44 پیسے مہنگے ہوئے،فی کلو قیمت 124 روپے 19 پیسے سے بڑھ کر 143 روپے 60 پیسے تک ہو گئی،ایک ہفتے کے دوران پیاز فی کلو 17 روپے 29 پیسے مہنگے ہوئے،ملک میں پیاز کی فی کلو قیمت 210 روپے 71 پیسے تک پہنچ گئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق رواں ہفتے چکن کی فی کلو قیمت میں 26 روپے 31 پیسے کا اضافہ ہوا،ایک ہفتے کے دوران انڈے فی درجن 17 روپے 22 پیسے تک مہنگے ہوئے،انڈوں کی فی درجن قیمت 399 روپے سے بڑھ کر 416 روپے تک پہنچ گئی،رواں ہفتے کے دوران ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 75 روپے تک مہنگا ہوا،جلانے کی لکڑی،گڑ اور دالوں سمیت دیگر کئی اشیا بھی مہنگی ہوئیں۔

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران آلو ،چینی،کوکنگ آئل اور گھی سمیت 8 اشیاکے دام کم ہوئے،رواں ہفتے بریڈ ،تازہ دودھ خشک دودھ دہی سمیت 22 اشیاء کے دام مستحکم رہے۔

مزید :

قومی -