لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے تمام قومی و صوبائی حلقوں کے امیدواران نے اپنے پارٹی ٹکٹ ریٹرننگ افسران کو جمع کروا دیئے ۔ ترجمان پاکستان مرکزی مسلم لیگ تابش قیوم کے مطابق مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے لاہور این اے 130، نائب صدر فیصل ندیم نے کراچی این اے 235، نائب صدر حافظ طلحہ سعید نے این اے 122، حافظ عبدالرؤف نے این اے 119، انجنئیر حارث ڈار نے این 129، چوہدری شفیق الرحمن وڑائچ نے اسلام آباد کے حلقہ این اے 46 ،پی پی 162سے خالد نیک گجر اور پی پی 166 سے ڈاکٹر نائلہ خالد سمیت تمام قومی و صوبائی حلقوں سے نامزد امیدواروں کی جانب سے پارٹی ٹکٹ جمع کروا دئیے گے۔
ترجمان پی ایم ایم ایل تابش قیوم کا کہنا تھا کہ مرکزی مسلم لیگ کا منشور ملکی ترقی کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرکے دوبارہ معاشی اور سیاسی حوالے سے مستحکم کرنے میں مفید ثابت ہوگا۔ مرکزی مسلم لیگ اپنے کرسی کے نشان اور منشور کو ہر گھر اور فرد تک پہنچائے گی۔ 6 کروڑ سے زائد نوجوانوں کو باوقار اور ہنرمندی شہری بنانے کے لیے موئثر اقدامات کو یقینی بنانا ہماری ترجیح ہوگا۔