تحریک انصاف آج قبضہ گروپ کے ہاتھوں میں ہے،اکبر ایس بابر
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے بانی رکن اکبر ایس بابر کا کہنا ہے کہ آج پی ٹی آئی اس نہج پر کیوں پہنچی کہ انتخابی نشان پر سوالات ہیں۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج تسلیم کیا گیامیں تحریک انصاف بنانے والوں اور پی ٹی آئی کا بنیادی آئین لکھنے والوں میں شامل ہوں۔
اکبر ایس بابر نے کہا کہ تحریک انصاف ایک بہت بڑے مقصد کے لیے بنائی تھی، تحریک انصاف کو ورکرز کی پارٹی بنانا تھا، آج قبضہ گروپ نے پارٹی پر قبضہ کیا ہے، تحریک انصاف کو ایک جمہوری ادارہ بنانا تھا۔