مری (ڈیلی پاکستان آن لائن) انتخابی ٹکٹوں کی تقسیم پر مسلم لیگ (ن) میں اختلافات پیدا ہوگئے ہیں۔
"دنیا نیوز "کے مطابق ٹکٹوں کی تقسیم پر اختلاف کی وجہ سے راجہ عتیق سرور نے مسلم لیگ (ن) پنجاب کے نائب صدر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ راجہ عتیق سرور کا کہنا ہے کہ پارٹی نے خود دعوت دی کہ میں بھی شاہد خاقان عباسی اور سردار مہتاب کے ساتھ جاؤں۔