صنم جاوید کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ 

صنم جاوید کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ 
صنم جاوید کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے 9مئی کے واقعات میں گرفتار پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے 3 رکنی بینچ نے کیس پر سماعت کی،دوران سماعت صنم جاوید کے وکیل نے دلائل دیےجوائنٹ اکاؤنٹ کا اعتراض عائدکیا گیا ،ایکٹ  میں اکاؤنٹ کے حوالے سے ترمیم کی گئی مگرابھی تک گزٹ  نوٹیفیکیشن جاری نہیں کیا گیا،جس پر الیکشن کمیشن کےوکیل نے کہا کہ قانون  کے مطابق اب امیدوار کا اپنا اکاؤنٹ ہونا چاہیے ،امیدوار اپنا بینک اکاؤنٹ دینے کا پابند ہے ، عدالت نے استفسار  کیا کہ آپ نے ابھی تک یہ ترمیم شائع نہیں کی ،جس پر الیکشن کمیشن کے وکیل نے کہا کہ یہ شائع ہو چکی ہے ،حتیٰ کہ کتابوں میں بھی چھپ چکی ہیں ، قانون کے مطابق اب جوائنٹ اکاؤنٹ قابل قبول نہیں ، امیدوار اس اکاؤنٹ کے بغیر الیکشن اخراجات دوسرے اکاؤنٹس سے نہیں کر سکتا ،ہر  امیدوار  اپنے اخراجات کی ڈیکلریشن دینے کا پابند ہے ،اگر امیدوار ایسا نہ کرے تو اس کے خلاف قانونی کارروائی ہو سکتی ہے ۔

عدالت نے ریمارکس دیےجوائنٹ اکاؤنٹ سے جو اخراجات ہو رہے ہیں کیا  اسے الیکشن کا خرچ تصور نہیں کیا جا سکتا ،وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ ایسا نہیں کیونکہ جوائنٹ اکاؤنٹ کے متعلق امیدوار کہہ سکتا ہے کہ وہ دوسرے نے کیے۔