آن لائن پلیٹ فارم ’لنکڈ ان‘ کو شرمناک کام کے لیے استعمال کیے جانے کا انکشاف

آن لائن پلیٹ فارم ’لنکڈ ان‘ کو شرمناک کام کے لیے استعمال کیے جانے کا انکشاف
آن لائن پلیٹ فارم ’لنکڈ ان‘ کو شرمناک کام کے لیے استعمال کیے جانے کا انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) آن لائن پلیٹ فارم ’لنکڈ ان‘ (LinkedIn)پیشہ ور لوگوں کے لیے بنایا گیا تھا جہاں وہ اپنی پروفائلز میں اپنے تعلیم و تجربے وغیرہ کے متعلق معلومات مہیا کرتے ہیں تاکہ متوقع ملازمت دہندگان انہیں آسانی سے تلاش کر سکیں۔تاہم اب اس پلیٹ فارم کو ایک شرمناک کام کے لیے استعمال کیے جانے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔ 
ڈیلی سٹار کے مطابق ریلیشن شپ ماہرین کا کہنا ہے کہ اپنے شریک حیات سے بے وفائی کرنے والے مردو خواتین وقت گزاری کے لیے ’لنکڈان‘ کے ذریعے عارضی پارٹنر تلاش کر رہے ہیں ۔ جیسیکا لیونی نامی ریلیشن شپ ماہر نے بتایا ہے کہ لنکڈان ایسے لوگوں کی آماجگاہ بن چکا ہے جو عارضی تعلق کے لیے کسی پارٹنر کی تلاش میں ہوتے ہیں۔
تاہم جیسیکا لیونی نے لنکڈان کے ذریعے شریک حیات سے بے وفائی کرنے والوں کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس پلیٹ فارم کے ذریعے عارضی پارٹنر تلاش کرنا خطرناک ہو سکتا ہے کیونکہ اس سے یہ لوگ آسانی سے پکڑے جا سکتے ہیں۔چونکہ لنکڈان پر صارفین کی تمام معلومات حقیقی ہوتی ہیں، لہٰذا اس پلیٹ فارم کو شریک حیات سے بے وفائی کے لیے استعمال کرنا بے وقوفی ثابت ہو سکتی ہے اور آپ کا شریک حیات آپ کو رنگے ہاتھوں پکڑ سکتا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -