قیدی سے شرمناک تعلق قائم کرنے پرخاتون جیل آفیسرکو سزا ، دونوں پکڑے کیسے گئے ؟ 

قیدی سے شرمناک تعلق قائم کرنے پرخاتون جیل آفیسرکو سزا ، دونوں پکڑے کیسے گئے ...
قیدی سے شرمناک تعلق قائم کرنے پرخاتون جیل آفیسرکو سزا ، دونوں پکڑے کیسے گئے ؟ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں جیل کی ایک خاتون آفیسر کوایک قیدی کے ساتھ شرمناک تعلق قائم کرنے کے جرم میں قید کی سزا سنا دی گئی۔

ڈیلی سٹار کے مطابق 25سالہ شانیہ بیگم نامی یہ خاتون آفیسر برطانیہ کی جیل ایچ ایم پی برمنگھم میں تعینات تھی جہاں اس نے ایک قیدی کے ساتھ جنسی تعلق استوار کیا۔شانیہ بیگم اور جوشوا مولنگز نامی قیدی کی یہ شرمناک حرکات سی سی ٹی وی کیمرے نے محفوظ کر لیں، جس پر شانیہ بیگم کو معطل کرتے ہوئے فور ی طور پر گرفتار کرلیا گیا۔ شانیہ بیگم کو برمنگھم کراﺅن کورٹ میں پیش کیا گیا تھا جہاں سے اب اسے 16ماہ قید کی سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا ہے۔