پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ثانیہ نشترگلوبل الائنس فار ویکسینیشن اینڈ امیونائزیشن کی چیف ایگزیکٹو آفیسر مقرر

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ثانیہ نشترگلوبل الائنس فار ویکسینیشن اینڈ ...
پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ثانیہ نشترگلوبل الائنس فار ویکسینیشن اینڈ امیونائزیشن کی چیف ایگزیکٹو آفیسر مقرر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سینیٹر ڈاکٹر ثانیہ نشتر کوگلوبل الائنس فار ویکسینیشن اینڈ امیونائزیشن (گاوی)کی چیف ایگزیکٹو آفیسر مقرر کر دیا گیا۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق ڈاکٹر ثانیہ نشتر 18مارچ کو یہ عہدہ سنبھالیں گی۔ اس عہدے پر رہتے ہوئے تنظیم کے لیے عطیات جمع کرنا ان کی بنیادی ذمہ داریوں میں شامل ہو گا۔
گاوی کے بورڈ آف ڈائریکٹرکے سربراہ پروفیسر ہوزے مینوئل بیروزو نے کہا ہے کہ قومی اور عالمی سطح پر قیادت کے تیس سالہ تجربے کی حامل ڈاکٹر ثانیہ نشتر صحت عامہ کے مساوی حق کی علمبردار کی حیثیت سے خصوصی شہرت رکھتی ہیں۔وہ 2018ءسے 2022ءکے دوران سماجی تحفظ اور غربت کے خاتمے کے لیے اس وقت کے وزیراعظم کی معاون خصوصی کے طور پر بھی خدمات سرانجام دے چکی ہیں۔
واضح رہے کہ گاوی ایک پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کی حامل تنظیم ہے جو دنیا بھر کے نصف سے زائد بچوں کو خطرناک بیماریوں سے بچاﺅ کی ویکسین دینے کا کام کرتی ہے۔ یہ تنظیم ویکسینیشن کے اخراجات میں بھی معاونت کرتی ہے۔پاکستان کی وزارت خارجہ اور عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر تھیوڈور ٹیڈروس ایڈانوم کی طرف سے اس تقرری پر ڈاکٹر ثانیہ نشتر کو مبارکباد دی گئی ہے۔

مزید :

قومی -