اقتدار میں آکر ظالموں اور قاتلوں کو نہیں چھوڑوں گا،سراج الحق

اقتدار میں آکر ظالموں اور قاتلوں کو نہیں چھوڑوں گا،سراج الحق
اقتدار میں آکر ظالموں اور قاتلوں کو نہیں چھوڑوں گا،سراج الحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

صوابی (ڈیلی پاکستان آن لائن)امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا کہ اقتدار میں آکر ظالموں اور قاتلوں کو نہیں چھوڑوں گا، غیر ترقیاتی اخراجات اور پروٹوکول کلچر کا خاتمہ کروں گا۔

صوابی میں جلسے سے خطاب میں سراج الحق نے کہا کہ تمام سیاسی رہنماء کہتے ہیں کہ ملکی حالات خراب ہیں، نواز شریف اور شہباز شریف کہتے ہیں کہ ہمیں پھر اقتدار دیں۔ انہوں نے کہا کہ 18 لاکھ مقدمات عدالتوں میں زیر سماعت ہیں، ملک میں غریب کو انصاف اور تعلیم نہیں مل رہی۔

سراج الحق نے مزید کہا کہ کیا عوام ان نااہل اور آئی ایم ایف کے ایجنٹوں کو اقتدار دے گی؟ پاناما لیکس اور توشہ خانہ میں ن لیگ، پی پی پی اور پی ٹی آئی کے لوگوں کے نام آئے ہیں۔