امریکہ اور برطانیہ کے یمن میں فضائی حملے ، متعدد افراد جاں بحق

امریکہ اور برطانیہ کے یمن میں فضائی حملے ، متعدد افراد جاں بحق
امریکہ اور برطانیہ کے یمن میں فضائی حملے ، متعدد افراد جاں بحق
سورس: فائل فوٹو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

صنعا (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکا اور برطانیہ نے گزشتہ رات یمن میں حوثیوں کے خلاف بڑی کارروائی کی جس میں حوثی گروپ پر 73 حملے کیے گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اپنے ایک بیان میں حوثی گروپ کے ترجمان یحییٰ ساری نے کہا کہ امریکی اور برطانوی دشمنوں نے غزہ میں اسرائیلی مظالم کی حمایت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے 73 حملوں کے ساتھ یمن کے خلاف جارحیت کا مظاہرہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ان حملوں میں دارالحکومت صنعا کے ساتھ ساتھ حدیدہ، تیز، حجہ اور سادا کو نشانہ بنایا گیا۔ ترجمان نے کہا کہ ان حملوں کے نتیجے میں پانچ حوثی ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے۔رپورٹس کے مطابق ان حملوں میں یمن کے شہروں میں موجود حوثیوں کے درجنوں ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ انہوں نے بحیرہ احمر میں بین الاقوامی میری ٹائم جہاز پر حملے کے ردعمل کے طور پر اس کارروائی کا حکم دیا تھا۔