پی ٹی آئی نے  شیخ رشید اور شیخ راشد شفیق کے خلاف اپنا امیدوار کھڑا کردیا

پی ٹی آئی نے  شیخ رشید اور شیخ راشد شفیق کے خلاف اپنا امیدوار کھڑا کردیا
پی ٹی آئی نے  شیخ رشید اور شیخ راشد شفیق کے خلاف اپنا امیدوار کھڑا کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے سابق وزیرداخلہ اور سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید اور ان کے بھتیجے شیخ راشد شفیق کے خلاف اپنا امیدوار کھڑا کردیا گیا ہے۔

راولپنڈی کی 2 نشستوں پر پی ٹی آئی امیدواروں کے ٹکٹ جاری کیے ہیں جن میں این اے 56 سے شہریار ریاض کو ٹکٹ جاری کیا گیا جبکہ این اے 57 سے سیمابیہ طاہر کو ٹکٹ جاری کیا گیا۔

یاد رہے  کہ شیخ رشید اور شیخ راشد شفیق پی ٹی آئی کے اتحادی ہیں ۔شیخ رشید پی ٹی آئی دور حکومت میں وفاقی وزیر کے عہدے پر بھی رہ چکے ہیں۔