قومی ویمن ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ 15 جنوری سے شروع ہوگا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی ویمن ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ 15 جنوری سے شروع ہورہا ہے، ٹورنامنٹ میں چھ ریجن کی ٹیمیں اسلام آباد اور راولپنڈی کے گراؤنڈز پر ایکشن میں ہوں گی۔
پیر سے شروع ہونےو الے قومی ویمن ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں چھ ریجن کی ٹیمیں کراچی، لاہور، ملتان، پشاور، کوئٹہ اور راولپنڈی شریک ہوں گی۔ایونٹ میں میچ کی بہترین کھلاڑی کو 20 ہزار اور ٹورنامنٹ کی بہترین کھلاڑی کو 50 ہزار روپے انعام دیا جائے گا۔فائنل جیتنے والی ٹیم کو ٹرافی کے ساتھ 10 لاکھ روپے ملیں گے جبکہ رنرز اپ ٹیم کو 5 لاکھ روپے کا انعام ملے گا۔اسلام آباد اور راولپنڈی کے تین مختلف میدانوں پر ہونے والے 17 روزہ ٹورنامنٹ میں ہر ٹیم 10 میچز کھیلے گی۔