ن لیگ کا طلال چودھری کو سینیٹ کا ٹکٹ دینے کا فیصلہ

ن لیگ کا طلال چودھری کو سینیٹ کا ٹکٹ دینے کا فیصلہ
ن لیگ کا طلال چودھری کو سینیٹ کا ٹکٹ دینے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) نے  پارٹی رہنما طلال چودھری کو سینیٹ کا ٹکٹ دینے کا فیصلہ کرلیا۔

پارٹی ذرائع کے مطابق ن لیگ نے  فیصلے سے متعلق طلال چودھری  کو آگاہ کر دیاہے،پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے طلال چودھری کو سینٹ ٹکٹ دینے کی خوشخبری سنا دی، ذرائع کےمطابق پارٹی قائد نے فیصلہ کیا ہے کہ ملک نواز کو مئیر فیصل آباد بنایا جائے گا ،رانا ثنا اللہ نے طلال چودھری سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام دشمن حکومت سے نجات دلانے میں آپ کا بڑا حصہ اور قربانی ہے،پارٹی آپ کی قربانیوں اور محبت کی قدر کرتی ہے،جماعت آپ کی مخلصانہ جدوجہد کو بھول نہیں سکتی، قومی اسمبلی کا ٹکٹ نہ دینے کا مطلب آپ کو نظر انداز کرنا نہیں تھا۔

مزید :

قومی -