رویت ہلال کمیٹی نے رجب کے چاند سے متعلق اعلان کردیا، یکم رجب کب ہوگی ؟
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) رویت ہلال کمیٹی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں 1445ہجری ماہ رجب المرجب کا چاند نظر آ گیا ہے ۔
چیئر مین رویت ہلال کمیٹی عبدالخبیر آزاد نے چاند نظر آنے کا اعلان کیا ، ملک بھر میں یکم رجب المرجب 13 جنوری کل بروز ہفتہ کو ہو گی ، چیئر مین رویت ہلال کمیٹی نے نیا چاند نظر آنے پر مسلمانوں کو مبارکباد پیش کی ساتھ ہی امت مسلمہ کیلئے سلامتی اور دنیا کے امن کیلئے دعا بھی کی ۔