برازیل: سونے کی تلاش میں 40 فٹ گہرا گڑھا کھودنےوالا گرکر جان گنوابیٹھا
برازیلیا (ڈیلی پاکستان آن لائن)جنوبی امریکا کے ملک برازیل میں ایک شخص سونے کی تلاش میں گھر کے کچن کے نیچے 40 میٹر گہرا گڑھا کھود ڈالا۔71 سالہ جوائو پیمینٹا ڈی سلوا گھر کے نیچے مدفون سونے کی موجودگی کا خواب دیکھنے کے کچن کے نیچے کھدائی شروع کی۔جب اس نے اس کا ذکر اپنے پڑوسی سے کیا تو پہلے تو وہ ہنسا لیکن پھر وہ بھی ڈی سلوا کے ساتھ شامل ہوگیا۔
تاہم بدقسمتی سے ڈی سلوا کی خزانہ حاصل کرنے کی یہ مہم اس وقت ختم ہوئی جب وہ چالیس میٹر گہرے کنویں سے پانی اور کیچڑ نکالنے کی کوشش کے دوران گر کر جان گنوا بیٹھا۔