فلم،ٹیلیوژن کے سینئر اداکار خالد بٹ 77برس کی عمر میں انتقال کر گئے

    فلم،ٹیلیوژن کے سینئر اداکار خالد بٹ 77برس کی عمر میں انتقال کر گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)فلم اور ٹیلیوژن کے سینئر اداکار خالد بٹ گزشتہ روز 77برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ ذرائع کے مطابق وہ ایک ماہ سے شدید علیل اورزیر علاج تھے۔خالد بٹ21 ستمبر 1946ء میں پیدا ہوئے اور 1970 میں اپنے آبائی شہر ملتان سے لاہور منتقل ہوئے اور بطور ایسوسی ایٹ ڈائریکٹراپنے فنّی کیرئیر کا آغاز کیا اور 1978 میں انہیں بطور اداکارپی ٹی وی پر اپنی پہلی پرفارمنس دکھانے کا موقع ملا۔انہوں نے طویل کیریئر میں بے شمار ٹی وی ڈراموں، فلموں اور تھیٹر میں کام کیا۔انہوں نے ”لنڈا بازار“،”لال عشق“،’جیون نگر“،”پس دیوار“،”دوسرا آسمان“،”میں اکیلی رہ گئی“،”رشک“،”گنجل“،”بوٹا فرام ٹوبہ ٹیک سنگھ“،”بار حیات“،”دل دروازے“سمیت کئی ڈراموں میں لازوال کردار نبھائے۔خالد بٹ کو2016ء میں فنّی خدمات کے اعتراف میں پرائڈ آف پرفارمنس دیا گیا تھا۔مرحوم نے سوگواران میں بیوہ،دوبیٹے اور دو بیٹیاں چھوڑی ہیں،ان کی نماز جنازہ آج بعد نماز عصر ادا کی جائے گی۔

  خالد بٹ انتقال