شکیب الحسن باؤلنگ ٹیسٹ پاس کرنے میں ناکام

Jan 12, 2025 | 12:14 AM

ڈھاکہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)بنگلہ دیشی آل راؤنڈر شکیب الحسن ایک بار پھر باؤلنگ ٹیسٹ پاس کرنے میں ناکام ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق شکیب الحسن پر انٹرنیشنل کرکٹ میں باؤلنگ پر عائد پابندی برقرار رہے گی کیونکہ بنگلہ دیشی آلراؤنڈر ایک بار پھر باؤلنگ ٹیسٹ پاس کرنے میں ناکام ہوگئے ہیں اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ ( بی سی بی ) کی جانب سے اس حوالے سے تصدیق بھی کر دی گئی ہے۔بی سی بی کے مطابق شکیب الحسن ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹ میں بطور بیٹر کھیلنے کے اہل ہوں گے۔شکیب الحسن نے انگلینڈ کے لفبورویونیورسٹی میں پہلا اور 21 دسمبر کو چنئی میں دوسرا ٹیسٹ دیا تھا۔

دوسری جانب میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ باؤلنگ ٹیسٹ میں فیل ہونے کے بعد چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے شکیب الحسن کی اسکواڈ میں شمولیت مشکل ہوگئی ہے۔تاہم، تیسرے باؤلنگ ٹیسٹ میں پاس ہونے پر آلراؤنڈر کو ممکنہ طور پر اسکواڈ کا حصہ بنایا جا سکتا ہے۔

مزیدخبریں