شعبا ن المعظم کا چاند31جنوری کو نظر آنے کا امکان

    شعبا ن المعظم کا چاند31جنوری کو نظر آنے کا امکان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر) عالمی شہرت یافتہ معروف ماہرعلم فلکیات،روحانی سکالر،محقق،رکن عالمی رابطہ ادب اسلامی سعودی عرب،استاد اسلاک یونیورسٹی حافظ عمران حمید اشرفی نے ایک غیر ملکی وفد سے ملاقات کے دوران بتایا کہ آئندہ ماہ شعبان المعظم کا چاند 31جنوری بروز جمعتہ المبارک کو نظر آنے کا امکان ہے۔لہٰذا یکم شعبا ن انشاء اللہ یکم فروری بروز ہفتہ کو ہو گی۔اسی طرح شب برآ ت14،15فروری جمعہ اور ہفتہ کی درمیاتی شب ہو گی۔انہوں نے کہا کہ 15شعبان کاروزہ رکھنے کا بڑا ثواب ہے۔واضح رہے کہ حافظ عمران حمید اشرفی،ایڈیٹر ماہنامہ روحانی عالم لاہورہیں اوراخبارات میں کالم بھی لکھتے ہیں وہ کئی دہائیوں سے چاندکی رویت کے بارے میں پشین گوئیاں کررہے ہیں جو بالکل درست اور سچ ثابت ہورہی ہیں۔