سالانہ بین الاقوامی حج کانفرنس کا آغازکل جدہ میں ہو گا

  سالانہ بین الاقوامی حج کانفرنس کا آغازکل جدہ میں ہو گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈویلپمنٹ سیل) سالانہ بین الاقوامی حج کانفرنس عالمی نمائش کا آغاز جدہ کے سپر ڈوم میں کل سے ہو گا، تیاریاں مکمل۔ سعودی وزارت الحج کی میزبانی میں ہونے والی تاریخی کانفرنس کے دنیا بھر سے وفود سعودیہ پہنچ رہے ہیں سالانہ ایگزی بیشن کا افتتاح گورنر کل 10بجے کریں گے سعودیہ کی تمام وزارتوں سمیت حج2025ء میں خدمات انجام دینے والی تمام طوافہ کمپنیاں مکہ مکرمہ، امارات کے ہوٹلز، ٹرانسپورٹ کمپنیوں نے سٹال سجا لئے پاکستان کا وفد وفاقی وزیر مذہبی امور چودھری سالک حسین، سیکرٹری ذوالفقار حیدر، چیئرمین ہوپ ناصر خان، پنجاب کے چیئرمین احسان اللہ، اسلام آباد کے چیئرمین امجد کیانی، خیبرپختونخوا کے واحد اللہ، سندھ زون کے چیئرمین زعیم صدیقی، روما گروپ کے ندیم شریف، سابق چیئرمین امتیاز الرحمن چودھر ی، شاہد رفیق، شاہد محمود،ذیشان قمر چودھری،وحید اقبال بٹ، سعید احمد، فرقان عبدالقادر، یاور عباس،طارق جاوید، قاضی جمیل،نصیر مغل، رانا شاہد، چودھری افضل دیگر رہنما آج سعودیہ پہنچیں گے۔سعودیہ شر کہ راوف منیٰ البیت الراجی، المشراق، الرفادہ ہا لیڈ ن روما، مسارات میزاب، مواسم مدینہ، روحہ طیبہ نے اپنی طرف سے بھی دعوت نامے جاری کیے ہیں۔