پیپلز پارٹی کے ساتھ سب سے زیادہ ظلم ہو گا،عابد حسین صدیقی
لاہور(نمائدہ خصوصی) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عابد حسین صدیقی نے کہاہے کہ پاکستان کی سیا ست کی تاریخ کو اٹھا کر دیکھ لیں تو پتہ چلے گا کہ جتنا ظلم و ستم پیپلز پارٹی کی قیادت اور اس کے جیالوں کے ساتھ ہوا ایسا سلوک اور کسی بھی جماعت کے ساتھ نہیں کیا گیا لیکن اس کے باوجود پیپلز پارٹی کی لیڈر شپ اور اس کے جیالوں نے کبھی بھی ملک کے خلاف ایک لفظ تک نہیں بولا بلکہ ہمارے صدر مملکت نے سیاسی مخالفین کی جانب سے بنائے گئے جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات میں جیل کی صعوبتوں کے باوجود ”پاکستان کھپے“ یعنی مجھے ہر حال اور ہر قیمت پر پاکستان چاہئے کا نعرہ لگایا لیکن دوسری جانب عمران خان نے ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش کی۔
اور پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا اس جماعت کے منفی روئیے کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔