روزنامہ پاکستان کے آرٹ ایڈیٹر نذیر انور کی اہلیہ کا انتقال
لاہور (نمائندہ خصوصی) روزنامہ پاکستان کے آرٹ ایڈیٹر نذیر انورکی اہلیہ اور کمپیوٹر سیکشن کے سینئر کارکن عرفان الٰہی کی والدہ انتقال کر گئیں،مرحومہ کواچانک دل کی تکلیف ہوئی،ہسپتال لے جایا گیا لیکن جانبر نہ ہو سکیں۔ نماز جنازہ قاضی پارک مین بازار میں ادا کی گئی جس میں عزیز وا قارب،صحافی برادری اور اہل محلہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ روزنامہ پاکستان کے سٹاف نے نذیر انور اور عرفان الٰہی سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کے لئے دعائے مغفرت کی ہے۔رابطہ عرفان الٰہی 0321-4319310