وقف املاک بورڈ افسران کے بڑے پیمانے پر تقررو تبادلے
لاہور(خبر نگار)محکمانہ کارکردگی کو بہتر بنانے کا عزم متروکہ وقف املاک بورڈ کے افسران کے بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے، ڈپٹی سیکر ٹری شر ائنز تنویر حسین کو تبدیل کرکے ایڈ منسٹریٹر راولپنڈی تعینات کیا گیا ہے۔ ان کے آفس آرڈر میں انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ واجبات کی سو فی صد ریکوری یقینی بنائیں گے۔انہیں 50کروڑ روپے جمع کرنے کا ہدف دیاگیا ہے۔انہیں قابضین سے ٹرسٹ کی جائیداد واگزار کرانے کا ہدف دیاگیا ہے۔ تمام پراپرٹیز کی سو فیصد جیو ٹیگنگ کا ہدف دیاگیا ہے۔ وہ ترقیاتی پراجیکٹس کا ورکنگ پیپر بھی تیار کریں گے۔ ایڈمنسٹر یٹر راولپنڈی نور اسلم خان کو تبدیل کرکے ہیڈکوارٹر میں ایڈمن کو رپورٹ کرنے کا حکم دیاگیا ہے۔ اسسٹنٹ ایڈمنسٹریٹر آپریشنز ہیڈکوارٹر محمد جنید بٹ کو تبدیل کرکے اسسٹنٹ ا یڈ منسٹریٹر شیخو پورہ تعینات کیا گیا ہے۔انہیں بھی وا جبات کی ریکوری۔ جائیداد واگزار کرانے اور جیو ٹیگننگ کے اہداف دیے گئے ہیں۔اسسٹنٹ ایڈمنسٹر یٹر شیخو پورہ حسن تراب کو تبدیل کرکے اسسٹنٹ ایڈمنسٹر یٹر سر گو دھا تعینات کیا گیا ہے۔انہیں بھی ریکوری، جائیداد واگزار کرانے اور جیو ٹیگننگ کے اہداف دیئے گئے ہیں۔ڈپٹی ایڈ منسٹر یٹر سر گو دھاسجاد گل کو تبدیل کرکے ہیڈکوارٹر میں ایڈمن کو رپورٹ کرنے کا حکم دیاگیا ہے